پیر‬‮ ، 30 جون‬‮ 2025 

جہانگیر ترین کے بعد چودھری نثار بھی اپنی سیاسی جماعت کے لیے سرگرم ہو گئے

datetime 23  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی )چودھری نثار علی خان نے آزاد گروپ کے قیام کیلئے سرگرم ہو گئے ہیں ۔ نجی ٹی دنیا نیوز کے مطابق چودھری نثار علی خان اپنے ہم خیال سیاستدانوں کے ساتھ رابطے میں ہیں اور انہیں آزاد حیثیت میں آئندہ عام انتخابات لڑنے کے لیے آمادہ کر رہے ہیں۔

اب تک کی صورتحال کے مطابق وہ خود بھی آزاد حیثیت میں آئندہ الیکشن لڑیں گے۔خیال رہے کہ جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے اراکین نئی پارٹی بنانے کیلئے متحرک ہوگئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے اراکین نے جہانگیر ترین اور مخدوم احمد محمود کی سربراہی میں نئی پارٹی بنانے پر کام شروع کردیا ہے، جسے یہ دونوں رہنما لیڈ کریں گے،پارٹی میں تحریک انصاف کے جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے اراکین بھی شامل ہوں گے۔ اس سلسلے میں پی ٹی آئی اراکین سے جہانگیر ترین اور مخدوم احمد محمود کے رابطے مکمل ہوگئے ہیں۔قبل ازیں جنوبی پنجاب کی سیاست کے دو بڑے سیاسی رہنماؤں کے درمیان 10 سال بعد ملاقات ہوئی،سیاسی رہنما اور سابق وفاقی وزیر جہانگیر خان ترین اور پیپلزپارٹی کے رہنما،سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود نے لاہور میں ملاقات کی۔اس سے قبل دونوں رہنماں اپنے سیاسی فیصلے علیحدہ علیحدہ کر رہے تھے،دونوں رہنما کے درمیان ملاقات مخدوم سید احمد محمود کی سالگرہ کے موقع پر ہوئی، پی ٹی آئی ایم این اے مخدوم مبین عالم کی بھی احمد محمود سے ملاقات ہوئی۔جہانگیر ترین نے مخدوم احمد محمود کی دعوت پر ان کے عشائیہ میں شرکت کی جس کے بعد دونوں خاندانوں میں دس سال پر محیط ناراضی ختم ہوگئی،دونوں رہنماں نے آئندہ سیاسی تعاون پر اتفاق اورآنے والے الیکشن مل کر لڑنے پر بھی اتفاق کیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…