پیر‬‮ ، 12 مئی‬‮‬‮ 2025 

عالمی سطح پر سب سے زیادہ اموات کی وجہ بننے والی بیماری کون سی ہے؟ڈبلیو ایچ او نے بتا دیا

datetime 22  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(این این آئی )عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ دل کی بیماری، کینسر اور ذیابیطس جیسی غیر متعدی بیماریاں عالمی سطح پر 74 فیصد اموات کی وجہ ہیں، ان بیماریوں کا باعث بننے والے عوامل پر قابو پاکر لاکھوں جانیں بچائی جا سکتی ہیں۔غیرملکی خبررساں مطابق اقوام متحدہ کے ادارہ صحت رپورٹ ظاہر کرتی ہے کہ غیر متعدی بیماریاں 4 کروڑ 10 افراد کی موت کی وجہ بنتی ہیں ۔

جب کہ مرنے والوں میں 70 سال سے کم عمر کے ایک کروڑ 70 لاکھ افراد بھی شامل ہیں۔عالمی ادارہ صحت کے اس طرح کی بیماریوں کو دیکھنے والے ڈویڑن ہیڈ نے جنیوا میں صحافیوں کو بتایا کہ ہر 2 سیکنڈ میں 70 سال سے کم عمر کوئی شخص غیر متعدی بیماری سے مر رہا ہے۔اس کے باوجود ان بیماریوں کے خلاف اقدامات کے لیے ملکی اور عالمی سطح پر بہت کم رقم خرچ کی جاتی ہے، یہ واقعی ایک المیہ ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ موٹاپا یا ذیابیطس جیسی غیر متعدی بیماریوں کے شکار افراد میں وائرس سے متاثر ہونے کے بعد شدید بیمار ہونے اور مرنے کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ اعداد و شمار واضح تصویر پیش کرتے ہیں، مسئلہ یہ ہے کہ دنیا اس کی جانب توجہ نہیں دے رہی۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عالمی سطح پر ان بیماریوں سے ہونے والی قبل از وقت 86 فیصد اموات بہت کم اور لوئر مڈل کلاس آمدنی والے ممالک میں ہوتی ہیں۔بینٹ میکلسن نے کہا کہ یہ مسئلہ نہ صرف صحت کا معاملہ ہے بلکہ یہ غربت کا مسئلہ بھی ہے۔

غریب ممالک میں اکثر لوگوں کو بیماریوں سے بچا، علاج معالجے کی مطلوبہ سہولیات میسر ہی نہیں ہیں۔ڈبلیو ایچ او کی جانب سے غیر متعدی بیماریوں کے حوالے سے لانچ گیا نیا ڈیٹا پورٹل ظاہر کرتا ہے کہ عالمی سطح پر سب سے زیادہ اموات کی وجہ بننے والی بیماری دل کی ہے جو کہ افغانستان اور منگولیا جیسے ممالک میں سب سے زیادہ اموات کا باعث بن رہی ہے۔

تمباکو کا استعمال، غیر صحت بخش خوراک، شراب کا استعمال، جسمانی سرگرمیوں کی کمی اور فضائی آلودگی کو غیر متعدی بیماریوں میں اضافے کی اہم وجوہات قرار دیا جاتا ہے۔ڈبلیو ایچ او سربراہ کے سینئر مشیر برائے غیر متعدی بیماریوں نے صحافیوں کو بتایا کہ ان میں سے 10 لاکھ سے زیادہ اموات تمباکو نوشی نہ کرنے کے باوجود اس سے متاثر ہونے والے معصوم لوگوں میں ہوتی ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مزید 80 لاکھ اموات کی وجہ غیر صحت بخش غذا ہے جس میں بہت کم، بہت زیادہ یا انتہائی ناقص معیار کی خوراک کا استعمال شامل ہے۔نقصان دہ الکحل کا استعمال سالانہ تقریبا 17 لاکھ افراد کو ہلاک کرتا ہے جب کہ جسمانی سرگرمیوں کی کمی ایک اندازے کے مطابق 8 لاکھ 30 ہزار اموات کی وجہ ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…