بھارت، 13 ریاستوں میں اسلامی تنظیم اور رہنماؤں کی گرفتاری کیلئے چھاپے، 100سے زائد گرفتار

22  ستمبر‬‮  2022

نئی دہلی (آن لائن) بھارت میں 13 ریاستوں میں اسلامی تنظیم اور رہنماؤں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار کر 100 سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا گیا ۔ ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی تحقیقاتی اداروں این آئی اے، ای ڈی اور مختلف ریاستوں کی پولیس نے رات ساڑھے 3 بجے مسلم رہنماؤں اور اسلامی تنظیموں کے حکام کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے۔ رپورٹس کے مطابق بھارتی تحقیقاتی اداروں کی جانب سے نئی دلی، مہاراشٹر، یوپی، کیرالہ اور راجستھان سمیت مختلف ریاستوں میں چھاپے مارے گئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق تفتیشی ایجنسیوں نے دہشتگردی کی مالی اعانت کا الزام لگا کر مسلم رہنماؤں اور اسلا می تنظیموں کے خلاف کارروائیاں کیں۔سوشل ڈیموکریٹک پارٹی انڈیا (ایس ڈی پی آئی) اور پی ایف آئی کے کارکنوں کی جانب سے چھاپوں اور گرفتاریوں کے خلاف بنگلورو اور منگلورو میں بھی احتجاج کیا گیا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…