پیر‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2025 

پاکستان کو انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست

datetime 20  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیتا اور پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، پاکستان کی جانب سے محمد رضوان اور بابر اعظم نے اننگز کا آغاز کیا۔ محمد رضوان نے اچھی بیٹنگ کی انہوں نے 68 رنز بنائے، بابر علی 31 رنز بنا کر عادل رشید کے ہاتھوں بولڈ ہوئے۔

حیدر علی 11، شان مسعود 7 اور محمد نواز نے صرف چار رنز بنائے۔ افتخار احمد نے 28 رنز بنائے اور لک ووڈ کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ نسیم شاہ کوئی رنز نہ بنا سکے وہ بھی لک ووڈ کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ خوشدل شاہ نے پانچ اور عثمان قادر بغیر کوئی رنز بنائے ناٹ آؤٹ رہے۔ پاکستان نے مقررہ اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 158 رنز بنائے اور انگلینڈ کو جیتنے کے لئے 159 رنز کا ٹارگٹ دیا۔ انگلینڈ کی جانب سے لک ووڈ نے تین اور عادل رشید نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ معین اورسیم نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ انگلینڈ کی جانب سے فل سالٹ اور الیکس ہیلز نے اننگز کا آغاز کیا، فل سالٹ نے دس رنز بنائے اور وہ شاہنواز دھانی کی گیند پر حیدر علی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ ڈیوڈ ملن نے 20 رنز بنائے انہیں عثمان قادر نے اپنی ہی گیند پر کیچ آؤٹ کیا۔ بین ڈکٹ نے 21 رنز بنائے اور وہ بھی عثمان قادر کا شکار بن کر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے۔ الیکس ہیلز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا انہوں نے 53 رنز بنائے، انہیں حارث رؤف کی گیند پر بابر اعظم نے کیچ آؤٹ کیا۔ ہیری بروک نے 42 اور معین علی نے 7 رنز بنائے، اس طرح انگلینڈ نے 19.2 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر ہدف پورا کر لیا، انگلینڈ نے پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ جیت لیا۔واضح رہے کہ پاکستان میں برطانیہ کے ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان

انٹرنیشنل ٹی ٹونٹی سیریز میں دونوں ٹیموں کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ17سال کا انتظار اور تین سال پرانا وعدہ پورا ہوگیا۔برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنرپاک انگلینڈ پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھنے کے لیے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم پہنچے۔ اور اپنے ویڈیو پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ یہ بہت تاریخی دن ہے،انگلینڈ کی ٹیم سترہ سال بعد پاکستان آئی ہے، ہم نے اس موقع کے لیے گزشتہ تین سال بہت کام کیا،

امید ہے سیریز تاریخی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ بطور سفارت کار دونوں ٹیموں کو سپورٹ کر رہا ہوں، انہوں نے سابق ٹیسٹ کپتان وسیم اکرم، وقار یونس سمیت دیگرکمنٹیٹرز سے بھی ملاقات کی۔کرسٹن ٹرنر نے ویڈیو پیغام میں مزید کہا کہ کہا کہ تین سال قبل پاکستان آمد پر عہد کیا تھا کہ انگلینڈ کرکٹ واپس پاکستان آئے گی، سترہ سال کا انتظار اور تین سال پرانا وعدہ پورا ہوگیا، جس کی مجھے اور پوری پاکستانی قوم کو بہت خوشی ہے، یہ سب ممکن بنانے والوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ حالیہ ہفتے پاکستان اوربرطانیہ دونوں کے لئے سخت گزرے، برطانیہ میں ملکہ دوم کی موت اور پاکستان میں سیلاب سے مشکل صورتحال پیدا ہوئی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…