اسلام آباد(آن لائن )پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیئر حسین بخاری نے عمران خان کو چیلنج دیا ہے کہ احتجاج کی کال دو تمہاری مس کال کا بھی کوئی جواب نہیں دے گا پی ٹی آئی ارکان پارلیمنٹ اور عہدیداران بھی عمران خان کے قومی اداروں کی تقسیم سے متعلق بیانیے سے نالاں ہیں عمران خان پارٹی کا اعتماد کھو چکا ہے، پی ٹی آئی بکھر چکی اب صرف اعلان باقی ہے، نیئر بخاری ے مزید کہا ہے کہ عمران خان یاد کو سرکاری ہیلی کاپٹر کے جھولے یاد آ رہے ہیں کپتان مانگے تانگے کی سواریوں کا اکیلا تانگہ بان بن چکا ہے آٓئین اور قانون شکن شخص پر پی ٹی آئی ارکان پارلیمنٹ کی بڑی تعداد پہلے ہی عدم اعتماد کر چکی ہے۔