اسلام آباد (نیوز ڈیسک)فیصل ٹاؤن کے علاقے اکبر چوک فلائی اوور پر پیش آنے والے المناک حادثے میں میاں بیوی زندگی کی بازی ہار گئے۔پولیس کے مطابق 65 سالہ شیخ افضل اور ان کی اہلیہ اقبال ٹاؤن سے فیروز پور روڈ پر واقع اپنے گھر جا رہے تھے کہ فلائی اوور سے اترتے وقت شیخ افضل کو دل کا دورہ پڑ گیا۔ موٹر سائیکل قابو سے باہر ہو کر باؤنڈری وال سے جا ٹکرائی، جس کے نتیجے میں دونوں نیچے گر گئے۔حادثے میں 60 سالہ عابدہ نور موقع پر ہی دم توڑ گئیں جبکہ شیخ افضل کو تشویشناک حالت میں اسپتال لے جایا جا رہا تھا کہ وہ راستے میں ہی چل بسے۔
اسی روز کینال روڈ پر شاہکام چوک کے قریب تیز رفتار کار کی ٹکر سے 24 سالہ موٹر سائیکل سوار طبیب اور ایک ساتھی جاں بحق ہو گئے۔ سندر پولیس نے ڈرائیور محمد احمد یار کے خلاف تیز رفتاری، غفلت اور انسانی جان کے ضیاع کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔دوسری جانب پنجاب حکومت کی جانب سے گرمیوں کی تعطیلات میں توسیع کے اعلان پر آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن نے سخت ردعمل دیا ہے، فیصلے کو غیر ضروری قرار دیتے ہوئے فوری نظرثانی کا مطالبہ کیا ہے۔