ہفتہ‬‮ ، 18 اکتوبر‬‮ 2025 

گریٹر مانچسٹر پولیس کاحیدرعلی کیس میں تہلکہ خیز انکشاف

datetime 9  اگست‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)  گریٹر مانچسٹر پولیس نے پاکستانی کرکٹر حیدر علی سے متعلق تفصیلات جاری کر دی ہیں۔

پولیس کے مطابق 4 اگست کو جنسی زیادتی کی ایک شکایت موصول ہوئی، جس کا مبینہ واقعہ 23 جولائی کو مانچسٹر کے علاقے میں پیش آیا۔ اس الزام میں 24 سالہ ایک شخص کو گرفتار کیا گیا، تاہم تحقیقات جاری رہنے تک اسے ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز یہ خبر سامنے آئی تھی کہ مانچسٹر میں ایک خاتون سے مبینہ زیادتی کے الزام میں قومی کرکٹر حیدر علی کو گرفتار کیا گیا تھا، جس کے بعد وہ ضمانت پر رہا ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق انگلینڈ پولیس نے حیدر علی کو دو ہفتے بعد دوبارہ پیش ہونے کا حکم دیا ہے اور اس دوران ان پر برطانیہ چھوڑنے کی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

یہ معاملہ پاکستان شاہینز کے حالیہ دورۂ انگلینڈ کے دوران سامنے آیا۔ دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے حیدر علی کو معطل کر دیا ہے۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ وہ مانچسٹر پولیس کے ایک فوجداری مقدمے میں زیرِ تفتیش ہیں، اسی وجہ سے انہیں فوری طور پر کرکٹ سرگرمیوں سے روک دیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…