کراچی(این این آئی)محکمہ تعلیم سندھ نے چہلم امام حسین کے موقع پر سرکاری و نجی اسکولز میں 15 اگست کو تعطیل کا اعلان کردیا جس کے بعد اب چار دن اسکول بند رہیں گے۔محکمہ تعلیم سندھ نے اس حوالے سے نوٹی فکیشن جاری کردیا جس کے مطابق چہلم امام حسین کے موقع پر صوبے بھر میں 15 اگست کو تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔
واضح رہے کہ 14 تا 17 چار دن کے لیے تعلیمی ادارے بند رہیں گے، جعمرات 14 اگست کو جشن آزاد کی تعطیل ہے، 15 اگست کو چہلم امام حسین جبکہ 16 اور 17 اگست کو ہفتہ اور اتوار ہونے کے سبب تعلیمی ادارے بند رہتے ہیں۔