ہفتہ‬‮ ، 09 اگست‬‮ 2025 

پاکستان اور چین کا زمینی راستہ منقطع ہو گیا

datetime 9  اگست‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)دریائے ہنزہ میں پانی کی سطح میں اضافے کے نتیجے میں مورخون کے قریب شاہراہ قراقرم کا ایک حصہ بہہ گیا، جس کے باعث سوست اور گلمت سیکشن پر ٹریفک مکمل طور پر معطل ہے۔پولیس کے مطابق، سڑک کی بندش سے پاکستان اور چین کے درمیان زمینی رابطہ ٹوٹ چکا ہے اور ہر قسم کی گاڑیوں کی آمدورفت رک گئی ہے۔ شدید بارشوں کے بعد لینڈ سلائیڈنگ نے بالائی گوجال کے کئی دیہات کو بھی دیگر علاقوں سے کاٹ دیا ہے۔

حکام نے بتایا کہ گلیشیئرز کے تیزی سے پگھلنے سے دریائی کٹاؤ میں شدت آئی ہے، جس سے مورخون اور گرچہ کے مقامات پر شاہراہ کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔گلگت بلتستان حکومت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ نے شاہراہ قراقرم کی جلد از جلد بحالی کے لیے فوری اقدامات کی ہدایت دی ہے۔ اس دوران، گلگت شندور روڈ بھی خلتی کھٹم کے مقام پر دریائی کٹاؤ کے باعث 12 دن سے بند پڑا ہے، جس سے تحصیل پھنڈر اور گوپس کے بالائی علاقوں کا رابطہ منقطع ہے۔ ان علاقوں میں خوراک اور ضروری اشیاء کی کمی نے مقامی آبادی کو شدید مشکلات میں ڈال دیا ہے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شیر افضل کے مطابق، سڑک کی بحالی کا کام گزشتہ تین دن سے جاری ہے لیکن پہاڑ کاٹ کر راستہ بنانے میں مزید وقت لگ سکتا ہے۔ اپر چترال کے راستے سے خوراک اور ادویات پہنچانے کی کوششیں جاری ہیں۔



کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…