جمعرات‬‮ ، 25 ستمبر‬‮ 2025 

معروف ٹک ٹاک اسٹار کار حادثے میں زندگی کی بازی ہار گئیں

datetime 9  اگست‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) میکسیکو کی معروف شیف اور ٹک ٹاک اسٹار یانن کامپوس ایک سنگین ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہونے کے بعد دو روز تک موت و حیات کی جنگ لڑنے کے بعد انتقال کر گئیں۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق 38 سالہ یانن کامپوس کی تیز رفتار لگژری بلیک کار میکسیکو کے شہر چہواہوا میں فرانسیسکو آر المیڈا ہائی وے پر کھڑی ایک گاڑی سے جا ٹکرائی۔ٹکر اتنی خوفناک تھی کہ گاڑی بری طرح تباہ ہو گئی اور یانن کو تشویشناک حالت میں فوری اسپتال منتقل کیا گیا۔

دو دن تک آئی سی یو میں زیر علاج رہنے کے بعد وہ جانبر نہ ہو سکیں۔یانن کامپوس نے 2018 میں ’’ماسٹر شیف میکسیکو‘‘ میں حصہ لے کر بے پناہ مقبولیت حاصل کی۔ اس کامیابی کے بعد انہوں نے سوشل میڈیا کا رخ کیا اور ٹک ٹاک پر لائف اسٹائل اور کھانوں کی تراکیب سے متعلق ویڈیوز شیئر کرنا شروع کیں، جس سے انہیں دنیا بھر میں لاکھوں مداح ملے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



1984ء


یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…