سرگودھا(این این آئی)سرگودھا میں زمین کے تنازعہ میں تلخ کلامی پر مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کر کے دو سگے بھائیوں کو قتل اور ان کے باپ کو شدید زخمی کر دیا جبکہ پولیس نے مقدمہ قتل و اقدام قتل درج کر کے دو مرکزی ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔
تفصیلات کے مطابق سرگودھا کے قصبہ بھیرہ کے علاقہ بونگہ سرخرو میں زمین کے تنازعہ پر تلخ کلامی پر جاوید وغیرہ مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کر کے دو سگے بھائیوں محمد عرفان اور محمد خان کو قتل اور ان کے باپ فیض احمد کو شدید زخمی کر دیا اور موٹر سائیکل پر سوار ہو کر فرار ہو گے جبکہ مقتولین بھائیوں کی نعشیں پوسٹمارٹم کے بعد ورثا کے سپرد کر دیں جنہوں نماز جنازہ ادا کر کے آبائی گاں میں سپرد کر دیا گیاجبکہ پولیس تھانہ بھیرہ نے مقتولین کے کزن محمد نقیب کی مدعیت میں حملہ اور اور مشورہ کے ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 302/324/148/149 ت پ مقدمہ درج کر لیا اور دومرکزی ملزمان جاوید اور اصغر کوگرفتار کر کے دیگر ملزمان کی تلاش میں مصروف تفتیش ہے۔















































