اتوار‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2025 

لال حویلی سمیت 7 اراضی یونٹس پر غیر قانونی قبضہ، شیخ رشید کو آخری موقع

datetime 19  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (این این آئی)متروکہ وقف املاک راولپنڈی نے لال حویلی سمیت 7 اراضی یونٹس پر غیر قانونی قبضہ پر عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کو آخری موقع دیتے ہوئے سماعت 21 ستمبر تک ملتوی کردی ہے جبکہ متروکہ وقف املاک کے ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر نے شیخ رشید

کو اصالتا یا وکالتا  پیش ہونے کا حکم دے دیا۔راولپنڈی کی لال حویلی کے ایک یونٹ سمیت سات اراضی یونِٹس پر قبضے سے متعلق متروکہ وقف املاک زونل دفتر راولپنڈی میں سماعت ہوئی، شیخ رشید کے وکیل ایڈووکیٹ سردار شاہ زیب اور انکے سیکرٹری فیاض متروکہ وقف املاک کے ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر آصف خان کے سامنے پیش ہوئے۔شیخ رشید کے وکیل نے نیا وکالت نامہ جمع کرا کے استدعا کی کہ دستاویزات کی تیاری کیلئے مہلت دی جائے اور شیخ رشید بوجہ سیاسی مقدمات کی وجہ سے پیش نہیں ہوسکتے۔ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر نے وکیل کی استدعا مسترد کرتے ہوئے شیخ رشید کو تین بجے تک پیش ہونے کا حکم دیا تھا لیکن سابق وفاقی وزیر پیش نہ ہوئے جس پر ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر متروکہ وقف املاک نے شیخ رشید کو آخری موقع دیتے ہوئے 21 ستمبر تک سماعت ملتوی کردی۔شیخ رشید کے خلاف وقف املاک کی اراضی پر قبضے سے متعلق انکوائری 1994 میں شروع ہوئی جس کے بعد ان کو متعدد نوٹسز جاری کئے گئے، متروکہ وقف املاک کی دستاویزات کے مطابق شیخ رشید نے لال حویلی سمیت سات اراضی یونِٹس پر غیر قانونی قبضہ کیا ہوا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…