منگل‬‮ ، 11 جون‬‮ 2024 

رمیز راجہ نے ایشیاء کپ فائنل کے بعد بھارتی صحافی سے الجھنے کی وجہ بیان کر دی

datetime 18  ستمبر‬‮  2022

کراچی(این این آئی)چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجا نے ایشیا کپ فائنل کے بعد بھارتی صحافی سے الجھنے کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہاہے کہ مذکورہ صحافی کا سوال ٹھیک نہیں تھا،۔اپنے یوٹیوب چینل پر رمیز راجہ نے کہا کہ مذکورہ صحافی کا سوال ٹھیک نہیں تھا، فائنل میں شکست پر پوری

پاکستانی قوم ناراض ہیں، میں یہ پوچھتا ہوں کہ اسے کیسے معلوم ہوا کہ سب لوگ اس ٹیم سے خوش نہیں ہیں؟ یہ بھڑکانے والی باتیں ہوتی ہیں، بہرحال وہ ایک واقعہ تھا جو ہوگیا۔یاد رہے کہ مذکورہ صحافی نے رمیز سے سوال کیا تھا کہ ایشیا کپ فائنل میں شکست پر مایوس تمام پاکستانی شائقین کو وہ کیا پیغام دینا چاہیں گے جس پر وہ بھڑک اٹھے تھے۔رمیز راجا نے بھارتی صحافی کو جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ آپ تو بھارت کے ہیں،آپ لوگ تو پاکستان کی شکست پر بہت خوش ہوں گے۔دوسری جانب پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز 20ستمبر سے کراچی میں شروع ہوگی ۔ شیڈول کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ 20ستمبر کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائیگا ، میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے سات بجے شروع ہوگا ۔ شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئٹنی میچ کراچی میں 20ستمبر کو کھیلا جائیگا اسی طرح تیسرا اور چوتھا میچ بھی بالترتیب 23اور 25ستمبر کو کراچی میں کھیلا جائیگا اور تمام میچ شام ساڑھے سات بجے شروع ہونگے ۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پانچوں میچ 28ستمبر کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلاجائیگا ۔شیڈول کے مطابق چھٹا میچ 30ستمبر اور ساتوں میچ 2اکتوبر کو قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائیگا ۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟


پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…