پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

رمیز راجہ سے لائیو کال میں سب سے زیادہ کس بیٹرکو ٹیم میں شامل کرنے کا پوچھا گیا؟

datetime 17  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ، این این آئی)جب سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سکواڈ کا اعلان ہوا ہے تب سے ہی ٹوئٹر پر صارفین سمیت نامور سابق کرکٹرز بھی سکواڈ کی سلیکشن پر تنقید کر رہے ہیں۔بہت سے صارفین کا یہ بھی کہنا ہے کہ مڈل آرڈر میں کوئی بھی تجربہ کار بیٹر نہیں

اور اسی لیے ٹیم میں شعیب ملک یا سرفراز احمد کو جگہ دینی چاہیے تھی۔تاہم اب رمیز راجہ کو کال کرنے والے متعدد شائقین کرکٹ نے براہ راست وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد کو سلیکٹ نہ کرنے پر تشویش کا اظہار کیا۔رمیز راجہ نے سوالات کے جواب میں کہا کھلاڑیوں کا انتخاب سلیکشن کمیٹی کرتی ہے اور میں ان معاملات سے دور رہتا ہوں، میرے خیال سے اب وقت ہے کہ نئے ٹیلنٹ کو آزمایا جائے اور انہیں مواقع فراہم کیے جائیں۔ایک مداح نے چیئرمین پی سی بی سے وکٹ کیپر بیٹر محمد حارث کو سرفراز پر ترجیح دینے سے متعلق بھی پوچھا جس پر رمیز راجہ نے کہا پاکستان کے لیے خدمات کے باعث سرفراز احمد کو ڈراپ کرنا مشکل ہے لیکن ہم مستقبل کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں، میں جانتا ہوں کہ محمد حارث میں ٹیلنٹ ہے اور وہ پرفارم کریں گے۔سوشل میڈیا پر مداحوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے رمیز راجہ نے مزید کہا کہ پی سی بی انٹرنیشنل پلیئرز کے ساتھ ڈومیسٹک پلیئرز کا بھی خیال رکھتا ہے۔رمیز راجا نے کہا کہ پاکستان کی فتوحات کی بڑی وجہ ہماری مضبوط اوپننگ جوڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹیم ایک پلان کے تحت چل رہی ہے، اس پلان سے مڈل آرڈر پر دباو آتا ہے تاہم ٹیم اسی پلان سے فتوحات حاصل کرتی آرہی ہے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…