اتوار‬‮ ، 14 دسمبر‬‮ 2025 

ہر قیدی کواہل خانہ سے گفتگو کیلئے تین سو منٹ ماہانہ دینے کی سفارش، وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کی قیدیوں کو ناشتے میں انڈے اورمعیاری خوراک دینے کی ہدایت

datetime 15  ستمبر‬‮  2022 |

لاہور(این این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی زیر صدارت وزیراعلیٰ آفس میں جیل اصلاحات سے متعلق خصوصی اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں جیلوںمیں قیدیوں کی فلاح وبہبود کیلئے متعدد تجاویز اورسفارشات پیش کی گئی۔وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے جیل ریفارمزکے حوالے سے7روز میں حتمی پلان طلب کرلیا۔

وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ دوران تعلیم بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے قیدیوں کو سزا میں رعایت ملے گی جبکہ جیل ہسپتالوں میں ڈیوٹی کرنے والے ڈاکٹرز کو ڈیڑھ لاکھ روپے خصوصی الاؤنس دینے کااصولی فیصلہ کیاہے۔اجلاس میںہر قیدی کواہل خانہ سے گفتگو کے لئے تین سو منٹ ماہانہ دینے کی سفارش کی گئی۔وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے قیدیوںکیلئے ناشتے میں انڈے اورمعیاری خوراک فراہم کرنے کی ہدایت کی ۔انہوںنے کہا کہ غیر ملکی قیدیوں کی متعلقہ قونصل جنرل تک رسائی کیلئے ضروری کارروائی عمل میں لائی جائے ۔اجلاس میںجیل کنٹین کے انتظامات یوٹیلٹی سٹور یا دیگر بڑے سٹورزکے سپرد کرنے کا فیصلہ کیاگیا۔وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے لاوارث قیدیوں کو مفت لیگل ایڈ فراہم کرنے کیلئے فوری اقدامات کاحکم دیا ۔انہوںنے کہا کہ تمام جیلوں کے قیدیوں کو ذاتی صفائی کیلئے ہائی جین کٹ بھی فراہم کی جائے گی۔ہر تین ماہ کے بعد قیدیوں کا میڈیکل چیک اپ یقینی بنایا جائے اور خواتین قیدیوںکیلئے میموگرام میڈیکل ٹیسٹ کی سہولت مہیا کی جائے ۔انہوںنے کہا کہ قیدیوں کی اہل خانہ سے ملاقات کیلئے بہتر انتظامات اورکمروںکا اہتمام کیا جائے ۔جیلوں میں کولنگ سسٹم کی تنصیب کا کام مرحلہ وار مکمل کیا جائے ۔43جیلوں کے ہسپتالوں کے انتظامات محکمہ صحت کے سپرد،مزیداپ گریڈیشن کی جائیگی۔انہوں نے کہا کہ جیلوں کو قیدیوں کے لئے رہنے کے قابل ہونا چاہیے۔

جیلوں میں قیدیوں کوبنیادی انسانی حقوق کی فراہمی یقینی بنانا چاہتاہوں ۔ریفارمز کا مقصد جیلوں میںقیدیوںکو بنیادی سہولتوں کی فراہمی ہے ۔جیلوں میں قید بچوں کیلئے جمنیزیم اورسپورٹس کا اہتمام کیا جائے ۔وزیراعلیٰ پرویز الٰہی نے قیدی خواتین و بچوںکے حقوق کیلئے جیل ریفارمز کمیٹی کی رکن حبا فوادکی کاوشوں کو سراہا اورکہا کہ حبافواد نے خواتین قیدیوں اوربچوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے قابل قدر کام کیا ہے اورمیںجیل ریفارمز کے حوالے سے حبافوادکی کارکردگی کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ۔

اجلاس میںقیدیوںکی عدالتوں میں پیشی کیلئے اے سی بسیں فراہم کرنے کی تجویز کا بھی جائزہ لیاگیا۔سابق وفاقی وزیرمونس الٰہی،صوبائی وزراء محمد بشارت راجہ، کرنل (ر) ہاشم ڈوگر،صوبائی مشیر عامر سعید راں، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ محمد خان بھٹی،ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات، جیل اصلاحات کمیٹی کے ارکان ہمیش خان،حبافواد، ریمل محی الدین، سارہ بلال، حماد ارشد اورمتعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی ۔ہمیش خان اوردیگر اراکین نے جیل ریفارمز کے حوالے سے تجاویز پیش کیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسے بھی اٹھا لیں


یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…