منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

کھلے کوکنگ آئل،گھی کے بند گوداموں کو کھولنے کا حکم

datetime 15  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)سندھ ہائی کورٹ نے کھلے کوکنگ آئل/گھی کے بند گوداموں کو ڈی سِیل کرنے کا حکم دے دیاہے۔تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں کھلے تیل اورگھی کی فروخت پر پابندی کے معاملے پر کیس کی سماعت ہوئی۔فوڈ اتھارٹی کارروائی کے طریقہ کار پر

عدالت کو مطمئن کرنے میں ناکام رہی جس کے بعد عدالت نے کھلے کوکنگ آئل/گھی کے بند گوداموں کو ڈی سِیل کرنے کا حکم دے دیا۔فوڈ اتھارٹی کی کارروائیوں سے متعلق حتمی فیصلہ بعد میں سنایا جائے۔عدالت کے مسلسل سوالات پر بھی ڈی جی فوڈ اتھاڑتی کوالٹی جانچنے کا معیار نہیں بتا سکے۔عدالت نے اشیا کا معیار جانچنے کے طریقہ کار پر سوال اٹھادیے، چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے کہا کہ کھلے تیل کا معیار جانچنے کا کیا اسٹینڈرڈ یا کرائٹیریا ہے؟وکیل فوڈ اتھارٹی نے جواب دیا کہ سائنٹیفک پینل جائزہ لے کر سفارشات تیار کرتا ہے۔عدالت نے کہا کہ عام آدمی کیسے سمجھے گا کون سا تیل معیاری ہے؟ آپ کے پاس اسٹینڈرڈ جانچنے کا کوئی معیار نہیں۔چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے ریمارکس دیے کہ پتا نہیں لوگ کیا کچھ بیچ رہے ہیں، ایرانی تیل بھی فروخت ہورہا ہے۔ جس کا جو دل چاہتا ہے وہ فروخت کرتا ہے، پہلے کارروائی کیوں نہیں ہوتی؟ ایسے حالات میں تو پیناڈول بھی نہیں مل رہی ہے یہ حال ہے ہمارا۔سندھ ہائی کورٹ نے سوال کیا کہ آپ کی کیا کوالیفیکیشن ہے؟ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے جواب دیا کہ سوشل پالیسیزمیں ماسٹرز کی ڈگری لی ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ سوشل پالیسیز کا فوڈ سے کیا تعلق ہے؟ ہم غذائی اشیا کی جانچ اور فوڈ اتھارٹی سے متعلق تفصیلی فیصلہ دیں گے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…