پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

اسلام آبادمیں چینی باشندے کی نوجوان لڑکی سے زیادتی

datetime 15  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، لاہور(آن لائن، این این آئی )اسلام آباد کے تھانہ کورال کی حدود میں نوجوان لڑکی سے مبینہ زیادتی کے الزام میں چینی باشندے کو گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کا موبائل فون اور پاسپورٹ بھی قبضے میں لے لیا ہے۔ایف آئی آر کے مطابق خاتون کا کہنا ہے

کہ وہ چینی کمپنی میں بطور ملازم کام کرتی ہے اور کمپنی کے مالک نے اس کے ساتھ زیادتی کی۔پولیس ایف آئی آر میں لڑکی کا کہنا ہے کہ ملزم نے مجھے ڈرایا اور کسی کو بتانے پر نوکری سے نکالنے کی دھمکی دی، ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کرکے انصاف فراہم کیا جائے۔پولیس نے متاثرہ لڑکی کا طبی معائنہ کرالیا ہے جبکہ لڑکی اور ملزم کا ڈی این اے بھی لے لیا گیا ہے ۔دوسری جانبچیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے پتوکی میں سوتیلے والد کا 3 سالہ بچی پر تشدد کے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔ چائلڈ پروٹیکشن بیورو قصور کی ٹیم کو بچی کو تحویل میں لینے کی ہدایت کر دی ہے۔ اس حوالے سے چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کا کہنا ہے کہ پتوکی میں سوتیلے والد نے 3سالہ بچی کو تشدد کا نشانہ بنایا اور بچی کو الماری میں بند کر دیا۔ پولیس نے ایف آئی آر درج کرنے کے بعد ملزم کو گرفتارکر لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو قصور کی ٹیم کو تشدد کا شکار بچی کو تحویل میں لینے کی ہدایت کی ہے۔ اور ملزم کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…