بدھ‬‮ ، 01 جنوری‬‮ 2025 

عمران خان جس قسم کی تقاریر اور گفتگو کرتا ہے، ڈر ہے کسی دن یہ نعوذ باللہ نبوت کا دعویٰ ہی نہ کر دے، رانا ثناء اللہ

datetime 14  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ، این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں شاہ زیب خانزادہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر ایک آدمی مذہب کو استعمال کر رہا ہے جب میں کہوں گا کہ یہ مذہب کا غلط استعمال کر رہا ہے تو پھر میں بھی مذہب کا نام تو لوں گا، ان کا کہنا تھا کہ عمران خان جس قسم کی تقاریر اور گفتگو کرتاہے،

ڈر ہے کسی دن یہ نعوذ باللہ نبوت کا دعویٰ ہی نہ کر دے جب یہ اس قسم کی حرکتیں اور گفتگو کرے گا تو پھر ہمیں اس کی گفتگو دکھا کر سب کو بتانا تو پڑے گا کہ یہ شخص مذہب کی غلط تشریح کر رہاہے۔ دوسری جانب وفاقی حکومت نے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کارکنوں کی لاشیں ملنے کی تحقیقات کا فیصلہ کرلیا۔وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ اور وفاقی وزیر اکنامک افیرز سردار ایاز صادق نے ایم کیو ایم رہنماؤں وفاقی وزیر امین الحق اور خالد مقبول صدیقی سے ملاقات کی جس میں کراچی واقعہ پر وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے اظہار افسوس کیا۔ اس موقع پر واقعہ کی آزادانہ تحقیقات کروانے کا فیصلہ کیا گیا۔وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کراچی واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا۔وزیر داخلہ نے واقعہ میں ملوث ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی یقین دہانی کروائی۔ وزیر داخلہ ے کہاکہ لاپتہ افراد کی لاشیں ملنے کے واقعے کی مذمت کرتا ہوں، سندھ حکومت سے مل کر واقعے کی تحقیقات کروائیں گے۔ وزیر داخلہ نے کہاکہ ذمہ داران کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے ان کیخلاف سخت ایکشن لیں گے۔دوسری جانب ایم کیو ایم کے ترجمان کے مطابق گزشتہ روز سے اب تک ایم کیو ایم کے 3 لاپتہ کارکنان کی لاشیں مل چکی ہیں، تینوں کارکنان کی لاشیں سندھ کے مختلف علاقوں سے ملیں۔ترجمان کے مطابق لیاری سیکٹر کے کارکن عابد عباسی کی لاش نوابشاہ اور شاہ فیصل سیکٹر کے کارکن وسیم راجو کی لاش میرپورخاص سے ملی جبکہ گزشتہ روز عرفان بصارت کی لاش سانگھڑ سے ملی تھی۔ ترجمان نے بتایا کہ تینوں کارکنان 2015 سے 2016 کے درمیان کراچی سے لاپتہ ہوئے تھے۔

موضوعات:



کالم



پیرس کی کرسمس


دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…