جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ٹیم میں تبدیلیوں کی ضرورت ہے، انضمام الحق نے تین کھلاڑیوں کی حمایت کر دی

datetime 14  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے کہا ہے کہ ٹیم میں تبدیلیوں کی ضرورت ہے، شعیب ملک، شرجیل خان اور شان مسعود کو موقع دینا چاہیے۔تقریب کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انضمام الحق نے کہا کہ ایشیا کپ میں ٹیم کی مجموعی پرفارمنس اچھی نہیں تھی۔انہوں نے کہا کہ ایونٹ میں

ہمارے مڈل آرڈر نے پرفارم نہیں کیا، مڈل آرڈر میں تبدیلی کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ آسٹریلیا میں مختلف پچز ہوتی ہیں، میرے خیال میں سلیکٹرز تبدیلی کریں گے، شان مسعود، شرجیل خان اور شعیب ملک کو موقع ملنا چاہیے۔انضمام الحق نے کہا کہ ایشیا کپ میں بینچ پر حیدر علی بیٹھا تھا، ان کو آزمانا چاہیے تھا، جو کھلاڑی پرفارم نہیں کر رہا اس کی جگہ دوسروں کو ملی چاہیے۔سابق کپتان نے قومی ٹیم کے کپتان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بابر اعظم بڑا کھلاڑی ہے، تین چار سال میں پہلی بار ہوا ہے کہ انہوں نے اسکور نہیں کیا۔ دوسری جانب پاکستانی ڈرامے ‘صنفِ آہن’ میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی سری لنکن اداکارہ یہالی تاشیا کالی داسا بھی پاکستانی فاسٹ بولر نسیم شاہ کی تعریف کیے بنا نہ رہ سکیں۔ایشیا کپ میں غیر معمولی کارکردگی دکھانے والے نسیم شاہ کے پاکستان میں تو ہزاروں مداح تھے ہی، اب ان کے دیگر ممالک سے بھی فینز سامنے آرہے ہیں جن میں سے کچھ کا تعلق شوبز انڈسٹری سے ہے۔ یہالی تاشیا نے انسٹاگرام اسٹوری پر میچ کی کچھ جھلکیاں شیئر کی ہیں جن میں نسیم شاہ موجود ہیں، اداکارہ نے ویڈیو پر تو کچھ نہ لکھا البتہ انہوں نے پسندیدگی کا اظہار ایموجیز کے ذریعے کیا۔تاہم اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو اسٹوری کی مدت پوری ہونے کے باعث اب ان کے اکاؤنٹ پر نہیں ہے لیکن یہ سوشل میڈیا پیجز پر ضرور وائرل ہورہی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بالی وڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے بھی اپنے انسٹاگرام پر نسیم کی ایڈٹ شدہ ویڈیو شیئر کی تھی جو خوب وائرل ہوئی، بعدازاں اروشی کو بھی وضاحت دینا پڑی کہ ویڈیو ان کی ٹیم نے لگائی تھی اور اس میں کچھ خاص نہ تھا۔دوسری جانب نسیم شاہ نے بھی دبئی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ انہیں اس سب کے بارے میں علم نہیں، ان کا فوکس صرف کرکٹ پر ہے اور وہ اروشی کو نہیں جانتے۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…