پاک فوج کے خلاف توہین آمیز مہم 3 ملزمان گرفتار

14  ستمبر‬‮  2022

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک ،این این آئی) ایف آئی اے سائبرکرائم کی ایبٹ آباد میں کارروائی ، نجی ٹی وی کے مطابق پاک فوج کے خلاف توہین آمیز مہم چلانے میں ملوث 3 ملزمان گرفتار کر لیے گئے۔ملزمان نے اعلیٰ عسکری قیادت کے خلاف توہین آمیز ریمارکس پوسٹ کیے تھے۔

ملزمان کو بگرام،ہری پور اور حویلیاں سے گرفتار کیا گیا۔ملزمان کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیاگیا ہے۔ملزمان سے تفتیش کا سلسلہ جاری ہے جب کہ پاک فوج کے خلاف مہم چلانے میں ملوث مزید افراد کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی،دوسری جانب ہائی کورٹ کے راولپنڈی بینچ نے کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے ہیں کہ مادر پدر آزاد سوشل میڈیا پر پابندی لگائی جائے۔وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ قطر کے دوران حکومتی وفد کی اسرائیلی وفد سے مبینہ ملاقات کے الزام کے خلاف پٹیشن کی سماعت کے دوران عدالت نے کہا کہ جس کا دل کرتا ہے سوشل میڈیا پر ملکی سلامتی کے خلاف باتیں شروع کر دیتا ہے۔آئین میں اظہارِ رائے کی آزادی ہے مگر ملکی سلامتی، دوست ممالک سے تعلقات اور حساس معاملات پر باتیں درست نہیں۔ہائی کورٹ نے کہا کہ مادر پدر آزاد سوشل میڈیا پر پابندی لگائی جائے۔ دوران سماعت اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت کو بتایا کہ اسرائیلی اور پاکستانی وفد کی قطر ائرپورٹ پر مبینہ ملاقات سے متعلق تبصرے پر ایف آئی اے نے انکوائری شروع کر دی ہے۔لاہور ہائی کورٹ کے راولپنڈی بینچ نے اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل کی یقین دہانی پر جنرل (ر) امجد شعیب خلاف پٹیشن نمٹا دی۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…