منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

سپریم کورٹ کا آرٹیکل 63 اے کا فیصلہ آئین کے منافی ہے،صدر سپریم کورٹ بار

datetime 12  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)صدر سپریم کورٹ بار احسن بھون نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا 63 اے سے متعلق کیس کا فیصلہ آئین کے منافی ہے۔عدالتی سال کے آغاز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر سپریم کورٹ بار احسن بھون نے کہا کہ تعطیلات کے باوجود سپریم کورٹ نے مقدمات کی سماعت کی،

چیف جسٹس کے اقدامات سے مقدمات کی تعداد میں کمی آئی تاہم اس وقت سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد کم ہے، پانچ ججزکی تعیناتیاں نہ ہونے سے انصاف کی فراہمی کا عمل سست ہوا ہے۔احسن بھون نے کہاکہ آئین اور جمہوریت کے خلاف سازشوں سے ملک میں بے جا انتشار ہوا، اقتدار کی ہوس میں اعلی عدلیہ کے ضبط کو بار بار آزمایا گیا۔انہوں نے عدلیہ، ججز اور ان کی فیملی کی سوشل میڈیا پر کردار کشی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عدلیہ کے خلاف کسی قسم کی توہین آمیز گفتگو ناقابل برداشت ہے، عدلیہ کی کردار کشی کا نوٹس لیا جائے۔صدر سپریم کورٹ بار احسن بھون نے کہاکہ سپریم کورٹ کا آرٹیکل 63 اے کا فیصلہ آئین کے منافی ہے، آرٹیکل 63 اے فیصلہ میں نظرثانی پر فل کورٹ تشکیل دیکر سماعت کی جائے اور آرٹیکل 183/3 کے مقدمات میں اپیل کا حق دینے کے لیے بھی قانون سازی کی جائے۔ صدر سپریم کورٹ بار احسن بھون نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا 63 اے سے متعلق کیس کا فیصلہ آئین کے منافی ہے۔

موضوعات:



کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…