جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

آئندہ ملک کیسے چلانا ہے، عمران خان نے متبادل معاشی منصوبہ تیار کرنے کی ہدایت کر دی

datetime 12  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے پارٹی کو فوری طور پر متبادل معاشی منصوبہ تیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔ پیر کو پارٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ملک شدید بدترین معاشی بحران کے نرغے میں ہے، ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف فوری طور پر متبادل معاشی منصوبہ تیار کرے، لازم ہے مضبوط معیشت کیلئے اپنی تجاویز قوم کے سامنے رکھیں۔اجلاس میں سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے قیادت کو کرنسی کی صورت حال سے آگاہ کیا۔چیئرمین عمران خان نے قائدین کو معاشی بحالی کی حکمتِ عملی تیار کرنے کی ہدایت کردی۔اجلاس میں شوکت ترین کو ملکی معیشت پر فوکل گروپ تشکیل دینے کی ہدایت کی گئی اجلاس میں عمران خان کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ آئندہ چند ماہ میں ملکی معیشت کو سنگین صورت حال کا سامنا ہوگا۔بنی گالا میں ہونے والے اجلاس میں ملکی سیاسی صورت حال، معیشت اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔۔پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو تقریباً 30ارب ڈالر کے قرضے واپس کرنا ہیں، آئی ایم ایف سے ملنے والا قرض محض 2 ارب ڈالر ہے۔بریفنگ میں کہا گیا کہ سیاسی عدم استحکام کے باعث پاکستان کی بانڈ مارکیٹ مکمل تباہ ہو چکی، تحریک انصاف کی حکومت ختم کی گئی تو بانڈ 4 فیصد کے ڈسکانٹ ریٹ پر تھا۔اسد عمر نے اپنی بریفنگ میں کہا کہ بانڈ اب 50 فیصد ڈسکانٹ ریٹ پر مل رہا ہے، یہ کیفیت ظاہر کرتی ہے پاکستان دیوالیہ پن کی دہلیز پر کس قدر آگے جا چکا ہے۔ دوسری جانب چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ میں بہت خطرناک ہوں،نواز شریف اور دہشتگرد الطاف حسین سے میرا موازنہ نہ کرو،

مجھ پر دہشتگردی کا یہ کیس ہمارے ملک کی توہین ہے۔ خاتون جج کو دھمکیوں سے متعلق کیس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان گزشتہ روز پیر کو انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش ہوئے،انسداد دہشتگردی عدالت پیشی کے موقع پر صحافیوں کی جانب سے پوچھا گیا کہ خبریں آ رہی ہیں سابق امریکی سفارت کار سے ملاقات ہوئی جس پر عمران خان نے کہا کہ پتا نہیں اور بھی کیا کیا خبریں ہیں،

نواز شریف اور الطاف حسین کے بعد عمران خان مائنس سے متعلق سوال پر چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ نواز شریف چور سے اور الطاف حسین ایک دہشت گرد سے میرا موازنہ نہ کرو۔صحافی کی جانب سے پوچھا گیا کہ خان صاحب آج کتنے خطر ناک ہوں گے؟ جس پر انہوں نے صرف ’بہت، بہت‘ کہا۔ سابق وزیراعظم نے کہا کہ اگر جیل کے اندر تشدد کیا جاتا ہے، جیل سپریٹنڈنٹ تشدد کی تصدیق کرتا ہے،

اس آدمی کو ریمانڈ پرتشدد کرنے والوں کے دوبارہ پاس بھیج دیا جاتا ہے، اگرکوئی یہ کہتا ہے کہ ریمانڈ پر بھیجنے والوں کیخلاف پرقانونی کارروائی کرنے کا کہتا ہے، اگر یہ دہشتگردی ہے تو کسی کو بھی آپ دہشتگرد بنا سکتے ہیں۔دہشتگردی کے قانون کا مذاق بنا دیا گیا ہے، یہ پاکستان کی توہین اور دہشتگردی کے قانون کی توہین ہے، میرے پر دہشتگردی کا کیس ہمارے ملک کی توہین ہے۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…