اتوار‬‮ ، 02 فروری‬‮ 2025 

ایشیاکپ کے فائنل میں قومی ٹیم کے ہارنے پر عمران خان کا حیران کن ردِ عمل، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

datetime 12  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد،کراچی (این این آئی، آن لائن)پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما، سابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے قومی ٹیم کے ہارنے پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہاگیاہے کہ کونسا میچ ، میں نے کوئی میچ نہیں دیکھا ۔گزشتہ روز ایشیا کپ 2022 کے سلسلے میں پاکستان اور

سری لنکا کے درمیان فائنل میچ ہوا، سری لنکا پاکستان کو شکست دے کر چھٹی بار ایشین چیمپئن بن گیا۔میچ پر ردِ عمل دیتے ہوئے عمران خان کی ایک ویڈیو وائرل ہو گئی ہے۔صحافی کی جانب سے میچ سے متعلق پوچھے گئے سوال پر عمران خان کہہ رہے ہیں کونسا میچ، میں نے کوئی میچ نہیں دیکھا۔عمران خان کے اس جواب پر سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ اس وقت ہر پاکستانی کی یہی حالت ہے۔انٹرنیٹ صارفین کا اس پوسٹ کے کمنٹ باکس میں کہنا ہے کہ عمران خان نے میچ ضرور دیکھا ہوگا، ایسا ہو نہیں سکتا کہ وہ اتنا اہم میچ نہ دیکھیں، وہ غمزدہ ہیں اس لیے ایسا بول رہے ہیں۔دوسری جانب شاداب خان کیچز ڈراپ کرنے پر نادم ہیں جب کہ شکست کی ذمہ داری قبول کرلی۔قومی آل راؤنڈر شاداب خان نے سری لنکا کیخلاف فائنل میں ناکامی پر کہا کہ کیچز پکڑ کر ہی میچزجیتے جاتے ہیں، میں معافی چاہتا ہوں، شکست کی ذمہ داری قبول کرتا ہوں، میں نے ٹیم کو مایوس کیا، انھوں نے نسیم شاہ، حارث رؤف اور محمد نواز کی ستائش کی۔ محمد رضوان نے بھی بہت اچھی کوشش کی، پوری ٹیم نے اپنی پوری کوشش کی، ٹائٹل کامیابی پر سری لنکا کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

موضوعات:



کالم



تیسرے درویش کا قصہ


تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…