اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت بہت دیر سے مجھے گرفتار کرنے کی کوشش کر رہی ہے،جیل جاکر زیادہ خطرناک ہو جاؤں گا۔ جمعرات کو سابق وزیر اعظم عمران خان توہین عدالت کیس میں سڑک پر اتر کر پیدل عدالت پہنچے۔ میڈیا نمائندگان نے سخت سوالات کئے۔عمران خان نے کہاکہ اتنی پولیس زندگی میں نہیں دیکھی،گرفتاری سے متعلق سوال پر عمران خان نے کہاکہ حکومت بہت دیر سے مجھے گرفتار کرنے کی کوشش کر رہی ہے، اگر میں جیل گیا تو اور زیادہ خطرناک ہو جاؤں گا۔