اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

لاہور،پولیس اہلکاروں کی خاتون سے زیادتی

datetime 8  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور،پولیس اہلکاروں کی خاتون سے زیادتی

لاہور(این این آئی)صوبائی دارالحکومت کے علاقے چوہنگ میں خاتون سے مبینہ زیادتی کے الزام میں 2 پولیس اہلکاروں سمیت 3 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ایف آئی آر کے مطابق قاری حسن نامی شخص نے ورغلا کر ایل ڈی اے ایونیو بلایا، جہاں پولیس اہلکار ارسلان نے دوسرے اہلکار احمد کے سامنے زیادتی کی جب کہ قاری حسن پہلے بھی زیادتی کا نشانہ بناچکا ہے ۔

دوسری جانب پولیس حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون کا میڈیکل کروایا جا چکا ہے اور متاثرہ خاتون کی مدعیت میں درج مقدمے میں نامزد 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

گرفتار ملزمان میں قاری محمد حسن،اہلکار ارسلان اور احمد علی شامل ہیں۔ قبل ازیں سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے فوری کارروائی کی ہدایت کی تھی۔

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن اطہر اسماعیل نے کہا کہ خواتین کے استحصال میں ملوث ملزمان کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…