پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

پاکستان میں سیلاب کے بعد گریٹا تھنبرگ نے ماحولیاتی تبدیلیوں پرعالمی برادری کو خبردار کر دیا

datetime 8  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خرطوم (این این آئی)سوئیڈن کی 19 سالہ ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ نے عالمی برادری کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں رکارڈ مون سون بارشیں اور سیلاب ایک مثال ہیں، اب بھی عالمی ماحولیاتی تبدیلوں کے خلاف عمل کرنے کاوقت ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق گریٹا تھنبرگ نے کہاکہ ہم ماحولیات پر صرف تب بات کرتے ہیں

جب ہم اس کیلئے وقت نکال سکیں تاہم ہمیں لگتا ہے کہ یہ محظ ایک مسئلہ ہے اور اس میں ایسی کوئی اہم بات اور ہنگامی حالت نہیں ہے جس سے دوسرے معاملات متاثر ہوتے ہوں۔انہوں نے کہا کہ اب بھی وقت ہے کہ ہم مل کر دنیا کو درپیش اس چیلنج سے نبرد آزما ہوں، اس مسئلی کی سنگینی کو دیکھنا چاہتے ہیں تو پاکستان میں آنے والے سیلاب کو دیکھ لیں یہ آپ کیلئے ایک واضح مثال ہے۔انہوں نے کہا کہ آپ پاکستان کو دیکھ لیں جہاں رکارڈ مون بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچا دی ہے، خطرناک سیلاب سے 33 ملین سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں، ساڑھے 4 سو زائد بچوں سمیت 12 سو سے زائد افراد زندگی کی بازی ہار گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ بات یہیں ختم نہیں ہوتی بلکہ ان بارشوں اور سیلاب نے ایک بہت بڑے انسانی المیے کو بھی جنم دیا ہے اور اب پاکستان کیلئے ان متاثرین کی بحالی بھی ایک بہت بڑا معاشی چیلنج ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ہم دوسری چیزوں پر اپنی توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں اور ہم نے اس اہم اور بنیادی مسئلے کو بالکل نظرانداز کر دیا ہے، اب سیاستدانوں کو آگے آکر اس ماحولیاتی تبدیلی کے مسئلے سے نمٹنے کیلئے کچھ کرنا چاہئے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…