جمعہ‬‮ ، 16 مئی‬‮‬‮ 2025 

خاتون جج کو دھمکانے کا ارادہ نہیں تھا ایسا کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتا،عمران خان نے دوبارہ جواب جمع کرا دیا

datetime 7  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے خاتون جج سے متعلق نیا جواب جمع کرا دیا ہے جس میں انہوں نے صرف افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ جج سے متعلق الفاظ غیر ارادی طور پر منہ سے نکلے ،عدالت کو یقین دلاتا ہوں آئندہ احتیاط کروں گا۔عمران خان نے

19 صفحات پر مشتمل ضمنی جواب میں مزید کہا کہ خاتون جج کو دھمکانے کا ارادہ نہیں تھا ایسا کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتا ،میں نے ہمیشہ اداروں کی عزت پر مبنی رائے کا اظہار کیا ہے، یقین دہانی کراتا ہوں کہ عدالت اور ججز کی عزت کرتا ہوں،اپنے جلسہ عام والے ردعمل اور الفاظ پر افسوس ہے، عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ جج زیبا چوہدری سے متعلق کہے گئے الفاظ پر کہا کہ غیر ارادی طور پر منہ سے نکلے الفاظ پر گہرا افسوس ہے، یہ حوصلہ افزا بات ہے کہ مجھے اپنا مؤقف پیش کرنے کا موقع دیا گیا ہے، میں نے ہمیشہ اداروں کی عزت پر مبنی رائے کا اظہار کیا ہے، یقین دہانی کراتا ہوں کہ عدالت اور ججز کی عزت کرتا ہوں ان کا کہنا تھا ججز عام آدمی کو انصاف فراہم کرنے میں ہمہ وقت مصروف رہتے ہیں، میرا مقصد خاتون مجسٹریٹ کی دل آزادی نہیں تھا، ہائیکورٹ اور اس کی ماتحت عدالتوں کے لیے بہت احترام ہے ،خاتون جج کے احساسات کو ٹھیس پہنچانا مقصد نہیں تھا، پبلک ریلی میں نادائستگی میں ادا کیے گئے الفاظ پر افسوس ہے، خاتون جج کو دھمکانے کا تو سوچ بھی نہیں سکتا ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…