پشاور جلسہ: کارکنوں کی کم تعداد میں شرکت پر مرکزی قیادت بھی نالاں

7  ستمبر‬‮  2022

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک ٗ این این آئی)گزشتہ شب پاکستان تحریک انصاف کے پشاور کے جلسے میں 10 ہزار سے بھی کم افراد نے شرکت کی۔پشاور کے جلسے سے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے خطاب کیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق آدھے سے زیادہ جلسہ گاہ خالی پڑی تھی اور 10ہزار سے کم افراد نے جلسے میں شرکت کی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اپریل میں تحریک انصاف کے جلسے

میں 45 ہزار سے زیادہ لوگ تھے اور جلسہ گاہ کےاطراف میں سڑکوں پربھی کارکن موجودتھے۔ذرائع نےبتایا کہ کارکنوں کی کم تعداد میں شرکت پر مرکزی قیادت بھی نالاں ہے۔دوسری جانب ترجمان خیبرپختونخوا حکومت بیرسٹر محمد علی سیف نے بات چیت میں اعتراف کیا کہ سیلاب کے باعث جلسے میں لوگوں کی تعداد کم تھی۔انہوں نے کہا کہ چارسدہ ،مردان،نوشہرہ سے سیلاب کے باعث لوگ نہیں آئے، جلسہ این اے 31 کی انتخابی مہم کے سلسلے میں تھا۔علاوہ ازیں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ بیرونی سازش کے تحت ہماری حکومت کو گرایا گیا ، فوج بھی میری اور ملک بھی میرا ہے، ادارے مضبوط ہوں گے تو ملک آزاد ہو گا۔ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے پشاورمیں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا غلامی کی زنجیریں انسان کی پرواز روکتی ہیں، قوم کو آزاد کرنا چاہتا ہوں،سازش کے ذریعے چوروں کے ٹولے کو ہم پر مسلط کیا گیا، پاکستانیوں کو ایک عظیم قوم بنانا ہے، ہرے پاسپورٹ کی دنیا عزت کرے گی۔عمران خان کاکہنا تھا کہ اگر یہ ملک سے سنجیدہ ہوتے تو پہلے چوری کا پیسہ واپس لے کر آتے، چوروں کا ٹولہ ہم پر مسلط کیا گیا، انہیں پتہ چل گیا کہ یہ ہمیں ہرا نہیں سکتے۔

انہیں پتہ ہے جب بھی الیکشن ہوا انہوں نے ہارنا ہے، اب یہ میرے خلاف سازشیں کر رہے ہیں، یہ کسی طرح مجھے نااہل کروانا چاہتے ہیں ِ۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کاکہنا تھا کہ کہ کبھی توشہ خانہ کا کیس بنا رہے ہیں ،کبھی کوئی ایف آئی آر درج ہو جاتی ہے، میرے ہر جملے کو توڑ مروڑ کر سازش کرنے کی کوشش کی جاتی ہے، نواز شریف جھوٹ بول کر ملک سے بھاگا۔

حکومت گرانے کیلئے چوری کے پیسوں سے اراکین پارلیمنٹ خریدے گئے، میری حکومت گرانے کے پیچھے وجہ مہنگائی یا معیشت نہیں تھی، یہ این آر او لینا چاہتے تھے۔ عمران خان نے کہا کہ فوج بھی میری اور ملک بھی میرا ہے، ادارے مضبوط ہوں گے تو ملک آزاد ہو گا، عدلیہ آزادی ہو گی تو ملک مضبوط ہو گا، فوج مضبوط ہو گی تو ہم آزاد ہوں گے۔

ہم ایک مضبوط فوج کی وجہ سے بچے ہوئے ہیں، ہم اس ملک کے ادارے مضبوط کریں گے۔انہوں نے کہا کہ آج بجلی اور پیٹرول مہنگے ترین ہیںِ، بجلی مزید مہنگی ہو گی، نواز شریف کی بیٹی آج کل پاکستان کی ملکہ بنی ہوئی ہے، مریم نواز کو وزیراعظم کا پروٹوکول مل رہا ہے، مریم نواز سے سچ نہیں بولا جاتا، شریف خاندان نے جائیدادیں چھپا کر رکھی ہوئی تھیں، پانامہ پیپرز میں انکشاف کے بعد انہوں نے بیرون ملک جائیداد کا اعتراف کیا، ملک کا پیسہ چوری کرنے کو کرپشن کہتے ہیں، میں کبھی ان کو قبول نہیں کروں گا۔ عمران خان نے مزید کہا کہ ہمیں پاکستان کو ایک عظیم ملک بنانا ہے، ہم امن میں امریکہ کے ساتھ ہیں، کسی جنگ میں نہیں، ہم دوستی چاہتے ہیں مگر کسی صورت امریکہ کی غلامی نہیں چاہتے ، نہیں چاہتے کہ ہماری سرزمین کسی ملک پر کارروائی کیلئے استعمال ہو۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…