ہفتہ‬‮ ، 06 ستمبر‬‮ 2025 

بس بہت ہوگیا، آج سب کو جواب دوں گا، عمران خان

datetime 6  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ مجھے بدنام کرنے کیلئے میرے الفاظ کو توڑ مروڑ کر پیش کیا جارہا ہے۔سابق وزیراعظم نے ٹوئٹ کی کہ میں اس شدید پراپیگنڈے پر نگاہ رکھے ہوئے ہوں جو مجرموں کا پی ڈی ایم نامی گروہ

میرے خلاف کررہا ہے۔عمران خان نے کہا کہ اس پراپیگنڈے کی وجہ وہ خوف ہے جس کا یہ پی ٹی آئی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کے باعث شکار ہیں۔انہوں نے کہاکہ مجھے بدنام کرنے کیلئے میرے الفاظ کو جان بوجھ کر توڑ مروڑ رہے ہیں، بس بہت ہوگیا!دوسری جانب وفاقی وزیر آبی وسائل خورشید احمد شاہ نے کہاہے کہ ایک طرف قوم یوم دفاع و شہداء منا رہی دوسری طرف ایک شخص اداروں پر حملہ آور ہے۔ اپنے بیان میں خورشید شاہ نے کہاکہ یوم دفاع و شہداء پر مادر وطن کے سپوتوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ایک طرف قوم یوم دفاع و شہداء منا رہی دوسری طرف ایک شخص اداروں پر حملہ آور ہے۔انہوںنے کہاکہ عمران خان کا اداروں پر حملہ آور ہونا افسوسناک اور قابل مذمت ہے،محض اپنی حکومت ختم ہونے پر یہ شخص ملک و فوج کو کمزور کرنے پر تلا ہوا ہے۔خورشید شاہ نے کہاکہ سیکھنا ہے تو پیپلز پارٹی سے سیکھو، جس نے جانیں دیں مگر سیاسی جدوجہد جاری رکھی۔انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی نے کبھی کسی ایشو کو ذاتی لڑائی میں تبدیل نہیں کیا اور ادارے کو کمزور نہیں ہونے دیا۔ وفاقی وزیر نگے کہاکہ عمران خان اور اس کے حواری بہت بڑی غلطی کر رہے، اس سے صرف دشمن خوش ہو رہا،یہ روش نہ چھوڑی گئی تو پھر حکومت اداروں کی بے توقیری روکنے پر مجبور ہو گی۔

موضوعات:



کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…