سکھر(این این آئی) سابق وزیراعظم اورچیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہاہے کہ ٹیلی تھون سے جمع ہونے والے عطیات میں سے1ارب روپے سندھ میں دے کر مدد کا آغاز کرنے جارہے ہیں۔ٹوئٹر پر اپنے بیان میں سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میں نے ابھی اپنی ٹیم سے ملاقات کی ہے،
جس میں سیلاب متاثرین کو امداد پہنچانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ حکمت عملی وضع کررہے ہیں کہ ہم سندھ میں کیسے متاثرین کی مشکلات کم کرسکتے ہیں، ٹیلی تھون سے جمع عطیات میں سے 1 ارب سندھ میں دے کر مدد کا آغاز کرینگے۔عمران خان نے کہا کہ میری اپیل پر لبیک کہنے والوں اور عطیات دینے والوں کا شکر گزار ہوں، کئی طریقوں سے سیلاب متاثرین کیلئے عطیہ دیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے لنک فراہم کرتے ہوئے کہا کہ اس دستاویز میں پاکستان اور پاکستان سے باہر عطیات کنندگان کیلئے تفصیلات دی ہیں کہ وہ کیسے عطیات بھیج سکتے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان بدل چکا اور سیاسی طور پر کہیں آگے بڑھ چکا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے بیان میں سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہاکہ سیاسی شعور کی حامل اقوام ہی فِکر و وجود پر پڑی غلامی کی بیڑیاں توڑتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو ماہ کے دوران فیصل آباد میں یہ ہمارا دوسرا جلسہ تھا، ہمارا یہ اجتماع پہلے جلسے سے بھی بڑا تھا۔عمران خان نے ٹوئٹر پر گزشتہ روز فیصل آباد میں ہونے والے جلسے کی ویڈیو بھی شیئر ہے۔