اتوار‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2025 

نئے آرمی چیف کی تقرری پر ہرزہ رسائی عمران خان کے گلے پڑ گئی،بڑا قدم اٹھا لیا گیا

datetime 5  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)مسلم لیگ (ن) نے عمران خان کی جانب سے افواج پاکستان اور نئے آرمی چیف کی تقرری پر ہرزہ رسائی کے خلاف مذمتی اور کارروائی کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کر ادی گئی ۔

رکن اسمبلی حناپرویز بٹ،سعدیہ تیمور اور سمیرا کومل کی جانب سے مشترکہ طور پر جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ عوامی جلسوں میں اہم ترین تقرری پر بیان بازی کسی صورت قومی مفاد میں نہیں ، عمران خان اس سے قبل بھی آرمی چیف اور افواج پاکستان سے متعلق نفرت انگیز بیانات دے چکے ہیں،عمران خان کے فوج مخالف بیان کے باعث پاکستان کے 22کروڑ عوام میں شدید غصہ پایا جا رہا ہے،افواج پاکستان کے سینئر جنرلز کی حب الوطنی پر سوالات اٹھانا قابل مذمت ہے،افواج پاکستان کے جنرلز اور جوان دن رات سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے کو شاں ہیں،جنرل سرفراز اور دیگر اعلی فوجی افسران کی شہادتیں اس کا بڑا ثبوت ہیں۔ وفاقی حکومت سے مطالبہ ہے کہ عمران خان کے فوج مخالف بیان کا فوری نوٹس لیا جائے اور عمران خان کے خلاف سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا جائے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…