پیر‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2025 

بھارتی وزیر نے نصیرالدین شاہ، جاوید اختر، شبانہ اعظمی کو ایجنٹ قرار دیدیا

datetime 4  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (آئی این پی) بھارتی ریاست مدھیا پردیش کے وزیر نے لیجنڈری اداکار نصیرالدین شاہ اور شبانہ اعظمی کو ایجنٹ قرار دے دیا۔ مدھیا پردیش کے وزیر داخلہ نروتم مشرا نے بھارت میں تنازع کو اس وقت جنم دیا جب انہوں نے اداکار نصیرالدین شاہ، نغمہ نگار جاوید اختر اور ان کی اہلیہ شبانہ اعظمی کو ٹکڑے ٹکڑے گروہ کا ایجنٹ کہا۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ فلم نگری سے تعلق رکھنے والی ان شخصیات نے ان ریاستوں میں تنازعات کو جنم دیا جہاں پر بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت ہے۔ نروتم مشرا کا کہنا تھا کہ یہ شخصیات صرف ان ہی ریاستوں میں ہوئے واقعات پر بات کرتے ہیں جو بی جے پی حکومت میں ہوتے ہیں اور انہیں بھارت میں رہنے میں بھی ڈر لگنے لگتا ہے۔ ساتھ میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ جبکہ دیگر ریاستوں میں اس طرح کے واقعات رونما ہوتے ہیں تو یہ شخصیات خاموش رہتی ہیں۔ مدھیا پردیش کے وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ان لوگوں کی قلعی کھل چکی ہے، یہ لوگ دنیا کے سامنے عیاں ہوچکے ہیں۔ خیال رہے کہ مدھیا پردیش کے وزیر داخلہ کی جانب سے یہ بات ایسے وقت میں سامنے آئی جب اداکارہ شبانہ اعظمی بلقیس بانو ریپ کیس میں رہا 11 ملزمان کی رہائی پر غصہ کا اظہار کیا تھا۔

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…