اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف صحافی طلعت حسین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عمران خان کے وکلاء سے خطاب کا ایک کلپ شیئر کیا اور لکھا کہ اب پیغمبروں کی تعداد میں بھی 16 ہزار اضافہ ہو گیا ہے، عمران خان نے تقریر کرتے ہوئے کہا کہ میں بھی یہ سمجھتا ہوں کہ جو اللہ نے ایک لاکھ چالیس ہزار پیغمبر،
بھیجے تھے دنیا میں، ان ساروں کا مشترکہ مشن کیا تھا وہ دو چیزوں کی بات کرتے تھے ایک انصاف اور دوسرا انسانیت۔ واضح رہے کہ عمران خان نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کو ایک کیس سے نکلنے کے بعد دوسرے کیس میں پھنسا دیا جاتا ہے کیونکہ یہ زرداری مافیا ہے۔ پاکستان کے اندر شوگر مافیا، لینڈ مافیا اور امپورٹڈ حکومت مسلط کی گئی ہے، عوام کے ساتھ مل کر انشائاللہ انصاف کا نظام لانا ہے جس دن ہم قانون کی بالادستی کرتے ہوئے طاقتور کو قانون کے نیچے لے آئے ملک ترقی کر جائے گا، صحافیوں کو آزادی اظہار رائے کا مکمل اختیار اور آزادی ہونی چاہیے۔ عمران خان نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت نے صحافیوں کے خلاف مقدمات بنانا شروع کر دیے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ قانون اور آئین جمہوریت کو سب سے زیادہ تحفظ دیتا ہے، پاکستان بنانے میں ہمارے نظریاتی لیڈر علامہ محمد اقبال اور بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح دونوں کا تعلق وکلاء کمیونٹی اور آپ کی برادری سے تھا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کے اندر وکلاء کمیونٹی کا ایک بڑا مقام اور عزت ہے،آج میں آئین و قانون کی بالادستی کیلئے بہاولپور کے وکلاء کو دعوت دینے آیا ہوں کہ وہ ہمارا حصہ بنیں اورجہاد کیلئے تیارہوجائیں،ہماری بات کوسمجھ کر انصاف کی بالادستی اورقانون کی حکمرانی کیلئے جہاد کریں۔ انہوں نے کہاکہ اللہ نے انسان کو زمین پر صرف اس لیے بھیجا ہے کہ اللہ کی زمین پر انصاف کا نظام قائم کیا جائے،
جانوروں کے معاشرے اور انسانی معاشرے میں فرق ہے،جانوروں کے معاشرہ میں طاقت کی حکمرانی ہوتی ہے،شیر جو چاہے مرضی کرے باقی جانور خاموش رہتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ انسانی معاشرہ میں قانون طاقتور سے کمزور کی حفاظت کرتا ہے۔
Now the number of prophets has gone up by 16,000. It doesnt end does it! pic.twitter.com/Wcq8iKqSsL
— Syed Talat Hussain (@TalatHussain12) September 3, 2022