جمعہ‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2026 

عمران خان کی طرف سے سیلاب متاثرین کو خوشخبری، اگلے سال گندم کی فصل میں آپ کو سیلاب کا بہت فائدہ ہوگا

datetime 3  ستمبر‬‮  2022 |

روجھان(این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ضلع راجن پور کے سیلاب زدہ علاقوں کا فضائی جائزہ لیا۔سابق وزیر اعظم عمران خان ہیلی کاپٹر کے ذریعے روجھان اسٹیڈیم پہنچے جہاں صوبائی وزرا ء سردار محسن خان لغاری،سردار حسنین بہادر دریشک،اراکین اسمبلی سردار نصراللہ خان دریشک، فاروق امان اللہ دریشک،

سردار اویس دریشک اور دیگر نے ان کا استقبال کیا۔کمشنر ڈیرہ غازی خان لیاقت علی چٹھہ،ڈپٹی کمشنر راجن پور عارف رحیم اور دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔عمران خان ہیلی پیڈ سے پیدل بریفنگ کی جگہ پر پہنچے۔ سابق وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار،رکن اسمبلی سردار علی دریشک،سابق ایم این اے مینا جعفر لغاری سمیت سیاسی رہنما موجود تھے۔ کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے عمران خان کو سیلاب سے متعلق بریفنگ دی۔ عمران خان نے سیلاب زدگان سے ملاقاتیں بھی کیں۔ عمران خان نے کہا کہ سیلاب سے بہت زیادہ نقصان ہوا،واپس جاکر بات کروں گا کہ سیلاب زدہ علاقوں کی مزید مدد کی جائے،ہزاروں ایکڑ زمین پانی میں ڈوبی ہوئی ہے،جب سیلابی پانی اترے گا توگندم کی فصل اچھی ہوگی،اچھی فصل سے زمینداروں کی معاشی مشکلات کم ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت سیلاب زدہ علاقوں میں لوگ پریشانی کا شکار ہیں،پانی کو ذخیرہ کرنے کیلئے ڈیم بنانے کی ضرورت ہے،واپڈا صرف وہ ڈیم بناتا ہے جہاں سے بجلی پیدا ہو،اگر ڈیم بن بھی جائیں تو بھی پانی کے اخراج کیلئے راستہ چاہیے،کتنے گھر اور فصلیں تباہ ہوئیں،یہ دیکھنا ہوگا،اپنے نمائندوں سے کہتا ہوں کہ وہ سیلاب زدگان سے خود ملیں،سیلاب ہمارے ملک پر بہت بڑا امتحان ہے،روجھان میں مورنج اور سوار ڈیم بہت ضروری ہیں،اگر ڈیم بنا ئے جاتے تو سیلاب سے اتنا زیادہ نقصان نہ ہوتا،

اگر رود کوہیوں کے پانی کو راستہ دیا جاتا تو نقصان کم ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ ریلیف فنڈز میں جمع رقم پورے پاکستان کیلئے ہے،سیلابی پانی اترنے اور مکمل آباد کاری تک سیلاب زدگان کے ساتھ رابطہ میں رہوں گا،سیلاب اللہ تعالی کی طرف سے آزمائش ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



عربوں کا کیا قصورہے؟


ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…