اتوار‬‮ ، 10 اگست‬‮ 2025 

روس کی امریکہ میں داخلے کیلئے56ویزوں کی درخواست

datetime 3  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماسکو(این این آئی)روس نے امریکا میں داخلے کے لیے 56 ویزوں کی درخواست کی ہے جن میں وزیر خارجہ سرگئی لاوروف اور ان کے ساتھی بھی شامل ہیں جو اس ماہ اقوام متحدہ میں

عالمی رہ نمائوں کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے لیے نیو یارک جائیں گے، تاہم امریکا نے تا حال روسی وزیر خارجہ اور دوسرے عہدیداروں کے ویزے جاری نہیں کیے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس کو لکھے گئے ایک خط میں یو این میں روس کے سفیر نے کہا کہ ابھی تک امریکی حکومت نے وزیرخارجہ کے لیے ویزا جاری نہیں کیا ۔ویسیلی نیبنزیا نے کہا کہ یہ معاملہ خطرناک ہو گیا ہے کیونکہ پچھلے کئی مہینوں سے واشنگٹن نے اقوام متحدہ کی دیگر تقریبات میں شرکت کے لیے متعدد روسی سفیروں کو انٹری ویزا دینے سے مسلسل انکارکیا ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ امریکا اقوام متحدہ کے میزبان ملک کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریوں کو سنجیدگی سے لیتا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ ویزا ریکارڈ امریکی قانون کے تحت خفیہ ہے، اس لیے وہ انفرادی کیسز پر تبصرہ نہیں کر سکتا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سوئس سسٹم


سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…