بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

رضوان نے یہ خامی دور نہ کی تو آگے چل کر انہیں بہت مشکل ہوگی ، انضمام الحق نے مشورہ دیدیا

datetime 3  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک ، این این آئی )​نجی ٹی وی  پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انضمام الحق نے کہا ہے کہ ہانگ کانگ کے خلاف میچ میں فخر اور رضوان شروع سے تیز کھیلنے کی کوشش کر رہے تھے لیکن ان سے سٹروک نہیں لگے، انہوں نے 10 اوور سے بھی

پہلے کوشش کی لیکن ان سے ہٹ نہیں لگ سکی۔​انہوں نے بتایا کہ شارجہ کے وکٹ پر گیند نیچے رہتا ہے، جب آپ بہت زیادہ سیٹ ہوجاتے ہیں تو تبھی آپ کی ہٹ لگتی ہے یا پھر آپ بالکل ہی ہٹنگ کے موڈ میں آئے ہوں تو ہٹ لگتی ہے۔​انضمام الحق کے مطابق محمد رضوان بہت کرکٹنگ شاٹس کھیلنے کی کوشش کرتا ہے، اگر ان کا ویگن وہیل دیکھیں تو ان کی زیادہ تر بڑی شاٹس لیگ کی طرف ہوتی ہیں، باقی ٹیمیں یہ بات سمجھ گئی ہیں اسی لیے ان پر ابآف سٹمپ سے اٹیک ہوتا ہے، انہیں اپنا یہ اینڈ مضبوط کرنے کی ضرورت ہے ورنہ انہیں آگے چل کر بہت مشکل کا سامنا کرنا پڑے گا۔دوسری جانب  قومی ٹیم کے کپتان وسیم اکرم نے کہاہے کہ رضوان کا ناٹ آؤٹ جانا میرے نزدیک درست نہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وسیم اکرم نے کہاکہ رضوان کا ناٹ آؤٹ جانا میرے نزدیک درست نہیں، ٹھیک ہے اگر آپ تھکے ہوئے ہیں تو کچھ باؤنڈریز لگانے کی کوشش کریں، آؤٹ ہوجائیں، آپ کے پاس لائن اپ میں آصف ہیں، افتخار ہیں ، نواز ہیں، شاداب ہیں، آپ کی بیٹنگ آٹھویں نویں نمبر تک ہے۔وسیم اکرم نے کہا کہ اس فارمیٹ میں 57 گیندوں پر 78 رنز بناکر ناٹ آؤٹ جانے کا کیا فائدہ ، معاف کیجئے گا مجھے یہ پسند نہیں آیا۔خیال رہے کہ محمد رضوان نے میچ میں 57 گیندوں پر 78 رنز بنائے اور مین آف دی میچ قرار پائے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…