پیر‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

ایک اوور میں 4 چھکے لگانے والے خوشدل کو بابر اعظم نے کیا تلقین کی تھی؟

datetime 3  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شارجہ (مانیٹرنگ ڈیسک ،این این آئی)ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی میں ہانگ کانگ کے خلاف ایک اوور میں 4 چھکوں کی بارش کرنے والے مڈل آرڈر  بیٹر خوشدل شاہ نے میچ کے پلان کے حوالے سے  بتایا ہے  کہ کپتان نے بولا تھا وقت نہیں لینا اور جاتے ساتھ ہی ہٹنگ کرنی ہے، شروع میں ہٹ نہیں لگ رہی تھی لیکن چھ سات گیندوں کے بعد ہٹ لگنا شروع ہو گئی تھی۔خوشدل کا کہنا تھا جو غلطیاں ہم

سے بھارت کے خلاف میچ میں ہوئیں ان کو ٹھیک کرنے کا کام کر رہے ہیں۔خیال رہے کہ پاکستان نے ایشیا کپ کے اہم میچ میں 2 وکٹوں پر 193 رنز بنانے کے بعد شاداب خان سمیت دیگر باؤلرز کی تباہ کن کارکردگی کی بدولت ہانگ کانگ کی غیرمعروف ٹیم کو صرف 38 رنز پر آؤٹ کرکے میچ 155 رنز سے جیت لیا،پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 2 وکٹوں پر 193 رنز بنائے، ہدف کے تعاقب میں ہانگ کانگ کی ٹیم 38رنز پر ڈھیر ہوگئی ۔شارجہ میں کھیلے جارہے میچ میں ہانگ کانگ کے کپتان نزاکت خان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔کپتان بابر اعظم ایشیا کپ کے دوسرے میچ میں بھی ناکام رہے اور 9 رنز بنا کر 13 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ گئے۔محمد رضوان اور فخر زمان نے محتاط انداز میں کھیلتے ہوئے اسکور آگے بڑھایا اور آٹھویں اوور کی دوسری گیند میں ٹیم کی نصف سنچری مکمل کرائی۔دونوں تجربہ کار بلے بازوں نے 81 گیندوں پر 116 رنز کی شراکت قائم کی اور اس دوران دونوں نے اپنی نصف سنچریاں بھی مکمل کیں۔

فخر زمان 41 گیندوں پر 3 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 53 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔خوشدل شاہ نے ذمہ دارانہ آغاز کیا تاہم آخری لمحات میں انتہائی جارحانہ انداز اپنایا اور 15 گیندوں میں 5 چھکوں کی مدد سے 35 رنز بنا کر ٹیم کو ایک بڑے اسکور تک پہنچایا۔پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 2 وکٹوں پر 193 رنز بنائے۔محمد رضوان نے 57 گیندوں کا سامنا کیا، 6 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 78 رنز بنائے۔

خوشدل شاہ نے 15 گیندوں میں 35 رنز بنائے۔پاکستان کے 194 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ہانگ کانگ کا کوئی بھی بیٹر قومی فاسٹ بولرز کا سامنا نہ کرسکا۔پوری ٹیم صرف 38 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔یوں پاکستانی ٹیم نے 155 رنز سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے سپر فور مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ہانگ کا نگ کا کوئی بھی بیٹر ڈبل فیگرمیں داخل نہ ہوسکا۔ کپتان نزاکت خان 8 رنز بناکر نمایاں رہے،ہانگ کانگ کے خلاف پاکستان کی جانب سے شاداب خان نے 4،محمد نواز نے 3 اور نسیم شاہ نے 2 کھلاڑی آؤٹ کیے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



70برے لوگ


ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…