جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

آپ کی اہلیہ پر ملک ریاض سے ہیروں کا ہار لینے کا الزام ہے کیا لیا تھا؟ صحافی، ہیرے بہت سستی چیز ہیں کوئی مہنگی چیز کی بات کرو، عمران خان

datetime 1  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ایک بار پھر کہا ہے کہ میں ہر روز زیادہ خطرناک ہو رہا ہوں۔عمران خان ضمانت کی درخواست منظور ہونے کے بعد انسداد دہشت گردی سے باہر نکلے تو صحافیوں نے چیئرمین تحریک انصاف سے سوالات کی بوچھاڑ کر دی۔

عمران خان نے صحافیوں کو چلتے چلتے جواب دیا کہ میں ہر روز زیادہ خطرناک ہو رہا ہوں۔صحافی کا سوال کیا کہ کہا آپ نے ہیروں کا ہار لیا؟ جس پر عمران خان نے کہا کہ ہار بہت سستے ہوتے ہیں، کسی مہنگی چیز کی بات کرو۔صحافی نے سوال کیا کہ خان صاحب آپ کا خطرناک ہونے کا پیغام کس کے لیے ہے؟ جس پر چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ میں سرگودھا کے جلسے میں سب کو بتاؤں گا۔گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ پیشی کے موقع پر بھی عمران خان کا کہنا تھا ایک صحافی مجھے بار بار تنگ کر رہا تھا جس پر میں نے کہا کہ میں بہت خطرناک ہوں۔دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے عمران خان کے بیان پر کہا ہے کہ یہ توسستی چیز بھی نہیں چھوڑتے۔انسداد دہشتگردی کی عدالت سے روانگی پر ایک صحافی کی جانب سے عمران خان سے سوال کیا گیا تھا کہ آپ کی اہلیہ پر ملک ریاض سے ہیروں کا ہار لینے کا الزام ہے کیا لیا تھا؟۔جس پر عمران خان نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ ہیرے بہت سستے ہوتے ہیں، کوئی مہنگی چیز کی بات کرو۔مریم نواز شریف نے اپنے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر عمران خان کی انسداد دہشتگردی میں پیشی کے بعد صحافیوں سے بات چیت کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بیان جاری کیا۔مریم نواز نے عمران خان کے بیان پر کہا کہ یہ تو سستی چیز بھی نہیں چھوڑتے۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…