منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

سعودی عرب میں منشیات پکڑنے کی سب سے بڑی کارروائی، 2 پاکستانیوں سمیت 6 افراد گرفتار

datetime 1  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (این این آئی)سعودی حکام نے ایک گودام پر چھاپہ مار کر 4 کروڑ60 لاکھ ایمفیٹامین گولیاں ضبط کرلیں جو مبینہ طور پر آٹے کی کھیپ میں اسمگل کی گئی تھیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق منشیات ضبط کرنے کی اس کارروائی کے نتیجے میں 8 افراد کو گرفتار بھی کیا گیا

جس میں 2 پاکستانی بھی شامل ہیں۔سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے رپورٹ کیا کہ سیکیورٹی فورسز نے اس کھیپ کا سراغ اس وقت لگایا جب یہ ریاض ڈرائی پورٹ پر پہنچی اور اسے ایک گودام میں منتقل کیا گیا۔اس کے بعد حکام نے گودام پر چھاپہ مار کر دو پاکستانی شہریوں کے ساتھ 6 شامی شہریوں کو حراست میں لے لیا۔جنرل ڈائریکٹوریٹ آف نارکوٹکس کنٹرول (جی ڈی این سی) نے ایمفیٹامائن کا نام نہیں بتایا لیکن سعودی عرب ان گولیوں کی سب سے بڑی مارکیٹ ہے جن پر کیپٹاگون کا لوگو ہوتا ہے۔رپورٹ کے مطابق کیپٹاگون، عام طور پر ایمفیٹامائن، کیفین اور مختلف فلرز کا مرکب ہوتی ہے جو مبینہ طور پر خلیجی ممالک کے متمول نوجوانوں میں سب سے زیادہ مقبول منشیات میں سے ایک ہے۔بی بی سی نیوز نے جی ڈی این سی کے ترجمان کے حوالے سے بتایا کہ ریاض میں ایک کارروائی کے نتیجے میں ضبط کی گئی 4 کروڑ 69 لاکھ 16 ہزار 480 ایمفیٹامین گولیوں کی کھیپ سعودی عرب میں منشیات کی اس مقدار کو اسمگل کرنے کے لیے اپنی نوعیت کی سب سے بڑی کارروائی تھی۔رپورٹ کے مطابق انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سیکیورٹی اہلکار ملک اور اس کے شہریوں کو نشانہ بنانے والے مجرمانہ نیٹ ورکس کی سرگرمیوں کا مقابلہ کرنے اور انہیں ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں، اور اس میں ملوث تمام افراد کو عبرتناک سزاؤں کا سامنا کرنا پڑے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…