جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

الیکشن دیکھ رہا ہوں، پیشی پر راستے بند کرانے کی سمجھ نہیں آئی کہ اتنا خوف کیوں ہے،عمران خان

datetime 31  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میں الیکشن دیکھ رہا ہوں کیونکہ سیلابی پانی تو ایک ماہ میں نیچے آجائے گا۔چیئرمین پی ٹی آئی نے عدالت میں پیشی کے موقع پر صحافیوں سے غیررسمی بات چیت کے دور ان سخت سیکورٹی انتظامات پر تعجب کا اظہار کیا،

اور کہا ہم تو کیس میں پیشی پر آئے ہیں اتنی سخت سیکیورٹی کی سمجھ نہیں آئی۔ راستے بند کرانے کی سمجھ نہیں آئی کہ اتنا خوف کیوں ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے کارکنان کو بھی کہا ہے کہ کسی نے بھی نہیں آنا۔ یہ جملہ میں نے صحافی کے تنگ کرنے پر کہا تھا کہ“میں بڑا خوفناک ہوں ”۔ ایک سوال کے جواب میں کہ کیا آپ معافی مانگیں گے؟ عمران خان نے جواب دیا کہ میں نے بڑا واضح جواب دیا ہے میں نے ان سب کے خلاف قانونی کارروائی کا کہا تھا ، میں نے قانونی کارروائی کا کہا تھا وہ ایکشن لیا بھی گیا جبکہ میں الیکشن دیکھ رہا ہوں کیونکہ سیلابی پانی تو ایک ماہ میں نیچے آ جائے گا۔ وزیراعظم شہبازشریف کو خط نہ لکھنے پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان وزیرخزانہ پنجاب محسن لغاری سے ناراض ہوگئے۔دو روز قبل سابق وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین اور صوبائی وزرائے خزانہ کی ایک آڈیو لیک ہوئی تھی جس میں شوکت ترین نے عمران خان کی ہدایت پر پنجاب کے وزیرخزانہ محسن لغاری کو وزیراعظم شہبازشریف کو آئی ایم ایف پروگرام پر خط لکھنے کو کہا تھا۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کو خط نہ لکھنے کی پاداش میں وزیرخزانہ پنجاب محسن لغاری کو اپنی وزارت کا قربانی دینی پڑ سکتی ہے کیوں کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان صوبائی وزیر خزانہ سے ناراض ہوگئے ہیں۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کو خط نہ لکھنے پر عمران خان محسن لغاری سے ناراض ہیں، کیونکہ محسن لغاری کی طرف سے خط نہ لکھنے پر پارٹی کو شرمندگی اٹھانا پڑی۔ذرائع کے مطابق محسن لغاری کے خط نہ لکھنے کے بعد پنجاب میں وزیرخزانہ کی تبدیلی کے امکانات بڑھ گئے ہیں اور محسن لغاری کی جگہ ہاشم جواں بخت کو دوبارہ وزیرخزانہ بنائے جانے کاامکان ہے۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…