منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

نواز شریف کا حکم ہے یہ الیکشن ہر قیمت پر جیتنا ہے،رانا ثناء اللہ

datetime 29  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد(آن لائن) مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر اور وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ خاں نے کہاہے کہ قائد میاں محمد نواز شریف کا حکم ہے کہ یہ الیکشن ہر قیمت پر جیتنا ہے‘ اس لئے آج سے یہ الیکشن اپنا الیکشن سمجھ کر لڑنا ہے اور جیتنا ہے‘

مجھے یقین ہے کہ فیصل آباد کی خواتین متحد ہو کر چوہدری عابد شیرعلی کو جتوانے میں اپنا کردار ادا کریں گی آن لائن کے مطابق گذشتہ روز ان خیالات کا اظہا ز انہوں نے پاکستان مسلم لیگ ن خواتین ونگ کی رہنما سابق ایم پی اے مدیحہ رانا سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا‘ سابق ایم پی اے مدیحہ رانانے عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ خاں کو مبارک باد دی ‘ انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ خاں فیصل آباد کا فخر اور کارکنوں کی جان ہیں‘ پارٹی قائدین کی ہدایت کے مطابق ضمنی الیکشن میں چوہدری عابد شیرعلی کی جیت کیلئے آج سے خواتین یوتھ ونگ کی میٹنگ کا آغاز کر دیا جائے گا اور الیکشن ڈے تک دن رات عابد شیرعلی کی کامیابی کیلئے مہم چلائی جائے گی‘ رانا ثناء اللہ خاں نے کہاہے کہ قائد میاں محمد نواز شریف کا حکم ہے کہ یہ الیکشن ہر قیمت پر جیتنا ہے‘ اس لئے آج سے یہ الیکشن اپنا الیکشن سمجھ کر لڑنا ہے اور جیتنا ہے‘ اس موقع پر وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ خاں نے سابق ایم پی اے مدیحہ رانا کے عزم کو سراہا۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…