شہباز گل کیس وفاقی پولیس نے اہم بیان جاری کر دیا

28  اگست‬‮  2022

اسلام آباد ٗ لاہور (آئی این پی) شہباز گل کیس کے معاملے پروفاقی پولیس کی عوام سے افواہوں پر کان نہ دھرنے کی گزارش کی ہے،اسلام آباد پولیس کی جانب سے جاری بیان میں ملزم شہباز شبیر کیس کے متعلق بنی گالہ ہاوس کے سرچ وارنٹ کا معاملہ پر کہا کہملزم شہباز شبیر کیس تفتیش کے مراحل میں ہے۔

اس مرحلہ میں تفتیش کے متعلق غلط افواہیں پھیلانا کیس پر اثرانداز ہونے کی کوشش ہے،عوام سے گزارش ہے کہ ایسی افواہوں پر کان نہ دھریں۔دوسری جانب مسلم لیگ ن نے اپنے رہنماں اور کارکنوں کو گرفتاریوں سے بچنے کے لیے محتاط رہنے کی ہدایت کر دی،پارٹی ذرائع کے مطابق ن لیگ نے اپنے رہنمائوں و کارکنوں کو اپنی رہائش گاہوں اور دفاتر پر سی سی ٹی وی کیمرے لگوانے کی بھی ہدایت کر تے ہوئے باقاعدہ ہدایت نامہ جاری کیا ہے،رہنمائوں اور کارکنوں کو پارٹی کی جانب سے دی گئی ہدایات میں کہا گیا ہے کہ اگر پولیس گرفتاری کے لیے چھاپا مارے تو اہل کاروں کی سی سی ٹی وی فوٹیج بنائی جائے اور سی سی ٹی وی کیمرے نہ ہونے کی صورت میں پولیس چھاپے کی موبائل سے وڈیو لازمی بنائی جائے۔تمام رہنما اور کارکن اپنے اہل خانہ کو پارٹی کی لیگل ٹیم سے رابطے کے لیے نمبر فراہم کردیں،پارٹی ذرائع کے مطابق ہدایت کی گئی ہے کہ لیگی رہنماں اور کارکنوں کی گرفتاری کی صورت میں گھر والے لیگل ٹیم کو فوری آگاہ کریں، پارٹی کی لیگل ٹیم گرفتاری کے بعد رہنماں و کارکنوں کے ریمانڈ و رہائی کے لیے بھرپور کوششیں کرے گی۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…