10 سالوں میں پہلی مرتبہ ایک مہینہ بیٹ کو ہاتھ نہیں لگایا،کوہلی کا انکشاف

27  اگست‬‮  2022

دبئی (این این آئی)بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی نے انکشاف کیا ہے کہ 10 برسوں میں پہلی مرتبہ انہوں نے ایک ماہ بیٹ کو ہاتھ نہیں لگایا۔حال ہی میں دئیے گئے انٹرویو میں ویرات کوہلی نے اپنے آؤٹ آف فارم ہونے اور ذہنی دباؤ بڑھنے سے متعلق گفتگو کی۔

سابق بھارتی کپتان نے کہا میں خود کو بتاتا رہا کہ مجھ میں کھیل کی شدت ہے لیکن میری باڈی کہتی تھی ابھی وقفہ لو، مجھے احساس ہوا کہ میں اپنے ساتھ غلط بیانی کر رہا ہوں۔ویرات کوہلی نے کہا میرا دماغ مجھے بتا رہا تھا کہ مجھے بریک لے کر کھیل سے دستبردار ہونا ہے، میں ذہنی طور پر مضبوط لگتا ہوں اور مضبوط ہوں بھی لیکن اس کی ایک حد ہوتی ہے، آپ کو اس حد کو پہچاننا ہوتا ہے ورنہ یہ آپ کے لیے مضرِ صحت ہوتا ہے۔انہوں نے کہا مجھے حالیہ دنوں نے بہت کچھ سکھایا ہے، مجھے یہ بتانے میں شرمندگی محسوس نہیں ہو رہی کہ میں ذہنی طور پر ڈاؤن ہوا۔ویرات کوہلی نے کہا یہ ایک عام سی بات ہے لیکن ہم اس کے بارے میں نہیں بولتے کیونکہ ہم ہچکچاہٹ محسوس کرتے ہیں، ہم ایسا نظر نہیں آنا چاہتے کہ ہم دماغی طور پر ڈاؤن ہیں، یقین کریں اپنی مضبوطی کے بارے میں غلط بیانی کرنا کمزوری تسلیم کرنے سے زیادہ بری چیز ہے۔بھارتی کپتان نے کہا کہ آؤٹ آف فارم ہونے کی وجہ سے مجھے دورہ ویسٹ انڈیز اور زمبابوے میں شامل نہیں کیا گیا۔واضح رہے کہ ایشیا کپ کے لیے ویرات کوہلی کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے اور پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ(آج) اتو ار کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…