ڈیرہ اسماعیل خان(این این آئی) ڈ یرہ اسماعیل خان کی تحصیل درازندہ میں سیلابی ریلے میں بہہ جانیوالے تین بچوں کو درازندہ پولیس کے کانسٹیبل عاشق دین نے بہادری اور جرات سے اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر سیلابی ریلے میں کود کر بحفاظت نکال کر ورثا (والدین) کے حوالے کر دیا ،تین بچے سیلابی ریلے میں بہہ کر پھنس گئے تھے، اس دوران ایس ایچ او درازندہ ناصر برکی اور دیگر نفری پولیس مقامی لوگوں کی حفاظت اور مدد کے لیے موجود تھی۔ افسران بالا کی جانب سے مذکورہ بالا کانسٹیبل کو ویلڈن اور شاباش دی گئی جبکہ ڈی پی او ڈیرہ کیپٹن (ر) نجم الحسنین لیاقت نے بہادر نوجوان کیلئے تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام کے احکامات جاری کئے ہیں۔ عاشق دین نے تین زندگیاں بچا کر ڈیرہ پولیس کے وقار کا سر فخر سے بلند کر دیا۔