نوجوانوں کا میکڈونلڈ پر دھاوا
لندن (این این آئی)برطانیہ میں درجنوں نوجوانوں نے میکڈونلڈز ریسٹورنٹ پر دھاوا بول دیا، برگر اور مشروبات لے کر فرار ہوگئے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق 14 سے 16 سال کے 50 نوجوانوں نے ناٹنگھم کے علاقے میں میکڈونلڈ ریسٹورنٹ پر اتوار کی رات 9 بجے حملہ کیا۔
20 حملہ آوروں نے ریسٹورنٹ اسٹاف کو دھمکیاں دیں، تاحال کسی ملزم کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے لیکن پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
پولیس ترجمان کے مطابق اس واردات کو کمرشل ڈکیتی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے کیونکہ ملزمان نے کھانا اور مشروبات چرائے ہیں۔
میکڈونلڈز کا کہنا تھاکہ اس قسم کے واقعات کی ہمارے ریسٹورینٹس میں کوئی جگہ نہیں ہے، پولیس کو واقعے کی اطلاع دے دی گئی ہے۔