اتوار‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2025 

اسٹیبلشمنٹ کیخلاف عمران خان کو ٹھنڈا کرنے کیلئے نئی کوششیں شروع

datetime 25  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے اندر سے اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی طرف سے نئی کوششیں شروع کی جا رہی ہیں تاکہ پارٹی چیئرمین عمران خان کو ملٹری اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ ٹکرائو سے روکا جا سکے۔ روزنامہ جنگ میں انصار عباسی کی شائع

خبر کے مطابق پی ٹی آئی کے باخبر اندرونی ذرائع کہتے ہیں کہ جو شخص اس سلسلے میں سب سے زیادہ کام کر رہے ہیں ان کا نام فیصل واوڈا ہے جبکہ پرویز خٹک بھی کوشش کر رہے ہیں۔ پنجاب میں پی ٹی آئی کی اتحادی جماعت، ق لیگ سے پرویز الٰہی اور ان کے بیٹے مونس عمران خان کو ٹھنڈا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ خان کو مشورہ دیا جار ہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ کشیدگی پی ٹی آئی اور خان کے مفاد میں نہیں۔ انہوں نے خبردار کیا ہے کہ اس سے پی ٹی آئی، ادارے اور ساتھ ہی ملک کو نقصان ہوگا۔ ان ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ کوششیں عمران خان کو ملٹری اسٹیبلشمنٹ کے حوالے سے نرم کر سکتی ہیں اور آنے والے دنوں میں یہ تبدیلی بغور دیکھی جا سکے گی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ پی ٹی آئی کی قیادت میں کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو عمران خان کے اسٹیبلشمنٹ کی جانب جارحانہ رویے پر خوش نہیں لیکن عمران خان کے منہ پر یہ بات کہنے کی جرأت چند ایک میں ہی ہے۔ تاہم، پارٹی میں کچھ تیز طرار لوگ بھی ہیں جو نہ صرف اسٹیبلشمنٹ کے حوالے سے عمران خان کے موقف کی حمایت کرتے ہیں بلکہ چاہتے ہیں کہ ان کے کانوں میں سازشی نظریات اور غلط معلومات بھی انڈیلتے ہیں تاکہ کشیدگی بڑھتی رہے۔

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…