ابو ظہبی (آن لائن) متحدہ عرب امارات نے 6 سال بعد ایران سے سفارتی تعلقات بحال کرنے کا فیصلہ کرتے ہوے ملک میں اپنا سفیر واپس بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات(یو اے ای) نے ایران سے سفارتی تعلقات بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ امارات جلد اپنا سفیر ایران میں واپس میں بھیجے گا۔اماراتی حکام کا کہنا ہے کہ سفیر واپس بھیجنے کا مقصد ایران سے دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینا اور باہمی مفادات کا تحفظ کرنا ہے۔