اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنمافواد چودھری نے سوشل میڈیا پر معروف سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ جمیل فاروقی کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ پھوٹ پھوٹ کر روتے ہوئے اپنا پیغام ریکارڈ کروا رہے ہیں۔
وائرل ویڈیو کے مطابق سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ جمیل فاروقی کا کہنا تھا کہ انہوں نے مجھے ننگا کیا گیا ، میرے کپڑے اتارے گئے ہیں او چپیڑیںمار گئیں ۔ جمیل کا مزید کہنا تھا کہ اسلام آباد پولیس نے کراچی سے اسلام آباد لے جانے کیلئے میرا ریمانڈ لیا ہے ، میرے فیملی کو اس بارے میں پتہ نہیں ہے ، ان تک یہ بات پہنچائیں ۔ خیال رہے کہ اسلام آ باد پولیس نے سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ جمیل فاروقی کو گرفتارکرلیا ہے ۔ اسلام آباد پولیس نے بذریعہ ٹوئٹر اکاؤنٹ یوٹیوبر جمیل فاروقی کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے ۔ترجمان اسلام آباد پولیس نے بتایا کہ ملزم جمیل فاروقی نے اسلام آباد پولیس پر جھوٹا الزام لگایا تھا، اس کے خلاف تھانہ رمنا میں مقدمہ درج ہے۔اسلام آباد پولیس کے مطابق ملزم نے پولیس پرشہباز شبیر پر جسمانی اور جنسی تشدد کا الزام لگایا تھا۔ترجمان کے مطابق اشتعال انگیز، من گھڑت اور جھوٹے الزامات لگانے والوں کے خلاف اسلام آباد کیپٹل پولیس نے کارروائی کا عندیہ دیا تھا۔
کوئ کتنی بھی متنازعہ گفتگو کرے اگر فساد فیالارض کا خطرہ نہیں تو Terrorism کا کیس کیسے بن سکتا ہے۔ سیاسی تنازعات پر توہین مذہب اور دہشت گردی کے کیس بنانے کا جو سلسلہ اس حکومت نے شروع کیا ہے اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے pic.twitter.com/L6ZfrWkkEI
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) August 22, 2022