جمعرات‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2025 

یہاں بیٹھا ہوں جس نے گرفتار کرنا ہے کرلے، عمران خان

datetime 22  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے بنی گالا میں پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں کہا ہے کہ میں یہاں بیٹھا ہوں

جس نے گرفتار کرنا ہے کرلے۔پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت بنی گالا میں ہونے والے پارلیمانی پارٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ذرائع کے مطابق پارلیمانی پارٹی نے اسمبلی میں واپسی کے آپشن کو ایک بار پھر مسترد کردیا اور فیصلہ کیا کہ

اسمبلی میں کسی صورت واپس نہیں جائیں گے اور نئے انتخابات کے سوا کوئی آپشن قبول نہیں۔گرفتاری کے حوالے سے عمران خان نے کہاکہ میں یہاں بیٹھا ہوں

جس نے گرفتار کرنا ہے کرلے جس طرح عوام رات باہر نکلی یہ کچھ نہیں بگاڑ سکتے، یہ صرف لوگوں میں خوف پیدا کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ حقیقی آزادی کی تحریک سے پیچھے نہیں ہٹوں گا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز پولیس افسران اور خاتون جج کو دھمکی کا مقدمہ درج کیا گیا تھا جس پر عمران خان نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کیا تھا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے مختصر سماعت کے بعد جمعرات تک راہداری ضمانت منظور کرلی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…