بدھ‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2025 

عمران خان کی گرفتاری، آصف زرداری نے مخالفت کر دی

datetime 22  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) سابق وزیر اعظم نواز شریف اور جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے قانون کے مطابق عمران خان کیخلاف کارروائی پر زور دیا ہے جبکہ آصف علی زرداری نے ایک بار پھر عمران خان کی گرفتاری کی مخالفت کردی ۔ذرائع نے بتایا کہ عمران خان کی گرفتاری کے معاملے پرحکمران جماعت کے بڑوں نے سر جوڑ لئے ہیں،

وزیر اعظم شہباز شریف نے نوازشریف ،آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمن سے رابطہ کیا ہے اور انہیں تمام صورت حال پر اعتماد میں لیا ہے ،ذرائع نے بتایا کہ نواز شریف اور مولانا فضل الرحمن نے قانون کی حکمرانی قائم رکھنے پر زور دیا اور کہا کہ اگر کسی نے آئین و قانون توڑا ہے تو اس کو قانون کے مطابق سزا ملنی چاہیے ،عمران خان کے خلاف مقدمہ کسی سیاسی جماعت نے نہیں بنائے بلکہ انہوں نے خوداداروں کو دھمکایا ہے اور قانون راستہ خود بنا رہا ہے ،ملک میں آئین و قانون کی حکمرانی نہیں ہوگی تو یہ تباہی ہے،عمران خان قانون کا سامنا کرنا چاہیے ،اگر انہوں نے کچھ غلط نہیں کیا تو عدالتیں آزاد ہیں ،ریاستی اداروں کو دھمکانا ریاستی دہشت گردی ہے قانون کے مطابق نمٹنا چاہیے تاہم آصف زرداری نے عمران خان کی گرفتاری کی مخالفت کی اور کہا کہ اس سے ہمیں سیاسی نقصان ہوگا،گرفتاری کے بجائے دیگر قانونی آپشنزموجود ہیں ان پر مشاورت ہونی چاہیے،ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم خود عمران خان کی گرفتاری کے حامی ہیں وہ سمجھتے ہیں کہ عمران خان کو اداروں کو دھمکانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی انہیں قانون کا ہر صورت سامنا کرنا چاہیے ۔ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم نے معاملے کی سنگینی کو مد نظر رکھتے ہوئے اتحادی جماعتوں اور کابینہ سے بھی مشاورت کا فیصلہ کیا ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…